ایران کا جنگ بندی کے دنوں میں آبنائے ہرمز کھلا رکھنے کااعلان

تہران(کشمیر ڈیجیٹل)پاکستان کی بڑی سفارتی کامیابی، ایران نے لبنان میں جنگ بندی کے بعد آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کردیا۔

ایرانی وزیرخارجہ عباس عراقچی کا کہنا تھا کہ جنگ بندی کے تمام دنوں میں آبنائے ہرمز کھلا رہے گا۔

ایرانی وزیرخارجہ عباس عراقچی نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ایکس پر پوسٹ کرتےہوئے لکھا کہ لبنان میں جنگ بندی کے بعد آبنائے ہرمز کھولنے کا فیصلہ کیا ہے ۔

یاد رہے کہ گزشتہ دنوں فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے بھی ایران کا دورہ کیا تھا جس میں مشرق وسطیٰ میں کشیدگی، لبنان جنگ، آبنائے ہرمز کے کھولنے کے حوالے سے اہم ایشوز زیر غور لائے گئے ۔

ایرانی وزیرخارجہ کا کہنا تھا کہ تمام تجارتی جہازوں کے گزرنے کو جنگ بندی کی بقیہ مدت کیلئے مکمل طور پر کھلا قرار دیا گیا ہے جیسا کہ اسلامی جمہوریہ ایران کی بندرگاہوں اور میری ٹائم آرگنائزیشن نے پہلے ہی اعلان کیا ہے۔

Scroll to Top