حکومت کا پاور سیکٹر ملازمین کیلئے مفت بجلی کی سہولت ختم کرنے کا فیصلہ

اسلام آباد(کشمیر ڈیجیٹل)حکومت نے پاور سیکٹر کے ملازمین کیلئے بجلی کےمفت یونٹس کی سہولت ختم کردی۔

وفاقی وزیر برائے پاور ڈویژن اویس لغاری نے پاور سیکٹر ملازمین کیلئے فری یونٹس کی سہولت کے خاتمے سے متعلق لاہور ہائیکورٹ کے فیصلے کا خیر مقدم کیا ہے۔

مزید یہ بھی پڑھیں:کوٹہ کیس،سپریم کورٹ کا کیس مکمل کرکے پیش کرنے کا حکم

وزیر توانائی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس (سابقہ ٹوئٹر) پر اپنے پیغام میں کہا کہ ملکی تاریخ میں پہلی بار وزیراعظم شہباز شریف کی قیادت میں پاور سیکٹر کے اہلکاروں کے فری یونٹس ختم کیے گئے ہیں۔

اویس لغاری نے کہا کہ معزز عدالت نے پاور ڈویژن کی عرضی کو قبول فرمایا۔ فری یونٹس کا خاتمہ عوام کا سب سے پرانا اور دیرینہ مطالبہ تھا۔

وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ اللہ تعالیٰ نے اس مطالبے کو پورا کرنے کا اعزاز انہیںبخشا اور آج حکومت نے فری یونٹس ختم کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے ،

مزید یہ بھی پڑھیں:اسلام آباد ،مختلف سیکٹرز میں پراپرٹی کی سرکاری قیمتوں میں 33 فیصد تک کمی ریکارڈ

وفاقی وزیر توانائی کا کہنا تھا کہ ان شا اللہ ہر وہ اقدام ضرور کیا جائے گا جو ملک اور قوم کی اجتماعی بہتری کے لیے ہو ۔ حکومت عوامی مفاد میں اصلاحات کے عمل کو جاری رکھے گی۔

Scroll to Top