قطر نے کہا ہے کہ وہ پاکستان کی قیادت میں ثالثی کی کوششوں کی حمایت کرتا ہے، قطر نے امریکا ایران جنگ کے خاتمے کیلئے کوششوں پر پاکستان کے کردار کی تعریف کی ہے۔
منگل کو میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے قطر کی وزارت خارجہ کے ترجمان ڈاکٹر ماجد الانصاری نے کہا کہ پوری دنیا ایران کے خلاف امریکا اسرائیل جنگ کے خاتمے کے لیے پاکستان کی ثالثی کی کوششوں میں مصروف ہے۔
#Qatar's Foreign Ministry Spokesperson @majedalansari told a weekly press briefing on Tuesday that "the whole region" is engaged with #Pakistan's mediation efforts in ending the U.S.-Israel war on #Iran. pic.twitter.com/k6nzW9UWTQ
— Doha News (@dohanews) April 14, 2026
قطر کی وزارت خارجہ کے ترجمان نے کہا کہ قطر امریکا اور ایران کے درمیان ثالثی نہیں کر رہا۔
انہوں نے کہا کہ خطے میں حالات قابو سے باہر ہوسکتے ہیں۔ جنگ جاری رہی تو کوئی فاتح نہیں ہوگا،ہم امریکا اور ایران کے مذاکرات کے دوران اپنے پاکستانی بھائیوں سے رابطے میں رہے ہیں ۔
یہ بھی پڑھیں: ایران سے مذاکرات کررہے ہیں، اسلام آباد ٹاکس میں زبردست پیشرفت ہوئی، جے ڈی وینس
یاد رہے کہ پاکستان کے دارالحکومت اسلام آباد میں امریکا اور ایران کے مابین 21گھنٹے طویل مذاکرات ہوئے ہیں جن میں واضح پیشرفت ہوئی اور مذاکرات کا دوسرا دور ہونے کا بھی امکان ہے۔
اس وقت مشرق وسطیٰ میں امن کیلئے پوری دنیا کی نظریں اسلام آباد پر لگی ہوئی ہیں جبکہ پاکستان کی قیادت بھی ثالثی کوششوں میں مصرف ہے تاکہ خطہ میں امن کیلئے امریکا اور ایران میں معاہدہ ہوسکے۔
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے عندیہ دیا ہے کہ آئندہ دو دنون میں ایران اور امریکا کے درمیان اسلام آباد میں مذاکرات کا ایک اور دور ہوسکتا ہے جس مکے بعد یہ امید پیدا ہو گئی ہے خطہ میں امن آئیگا۔




