تہران(کشمیر ڈیجیٹل) ایران کے فوجی ترجمان نے خبردار کیا ہے کہ اگر ایرانی بندرگاہوں کو کسی بھی قسم کا خطرہ لاحق ہوا تو خطے کی کوئی بھی بندرگاہ محفوظ نہیں رہے گی۔
ایرانی افواج کے ترجمان کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ خلیجی بندرگاہیں یا تو سب کے لیے محفوظ ہوں گی یا کسی کے لیے نہیں۔ خطے میں کشیدگی مزید بڑھنے کا خدشہ پیدا ہو گیا ہے۔
مزید یہ بھی پڑھیں:آپریشن سندور کے بعد بھارتی عوام کا فوج پر غصہ!دہلی کی سڑک پر بریگیڈیئر کی پھینٹی لگا دی
انہوں نے الزام عائد کیا کہ بین الاقوامی پانیوں میں جہازوں پر امریکی پابندیاں غیرقانونی ہیں اور یہ عمل بحری قزاقی کے مترادف ہے۔
ترجمان نے مزید کہا کہ امریکی دھمکیوں کے بعد ایران آبنائے ہرمز پر مکمل کنٹرول کیلئے ایک مستقل نظام نافذ کرنے جا رہا ہے
مزید یہ بھی پڑھیں:سیکیورٹی اداروں کی بڑی کارروائی: ’’را‘‘ کیلئے جاسوسی کرنیوالے تین افراد گرفتار
اس نظام کے تحت سمندری نقل و حرکت کو منظم کیا جائے گا۔ان کا کہنا تھا کہ ایران اپنے قومی مفادات کے تحفظ کیلئے ہر ممکن قدم اٹھائے گا۔۔
اگر اس کی بندرگاہوں یا بحری راستوں کو نشانہ بنایا گیا تو اس کے اثرات پورے خطے پر پڑیں گے۔
مزید یہ بھی پڑھیں:بالائی نیلم میں ’تیر‘ چل گیا، ن لیگ اور پی ٹی آئی کے متعدد افراد کی پیپلز پارٹی میں شمولیت
ماہرین کے مطابق ایران کے اس بیان سے خلیجی خطے میں تجارتی سرگرمیوں اور تیل کی ترسیل پر منفی اثرات مرتب ہو سکتے ہیں کیونکہ آبنائے ہرمز اور خلیج عمان عالمی توانائی سپلائی کے لیے انتہائی اہم سمندری راستے ہیں۔




