پاکستان کے سکیورٹی اداروں نے اندرونی و بیرونی خطرات کے خلاف بڑی کارروائی کرتے ہوئے بھارتی خفیہ ایجنسی ’’را‘‘ کے لیے جاسوسی میں ملوث تین افراد کو گرفتار کر لیا ہے۔
گرفتار ملزمان کا تعلق نارووال، بہاولپور اور آزاد کشمیر کے ضلع نیلم سے ہے۔
یہ بھی پڑھیں: بحرین انٹیلی جنس ایجنسی کاچھاپہ اسرائیلی موساد کیلئے جاسوسی کرنیوالابھارتی شہری گرفتار
تحقیقات کے دوران ملزمان نے اعتراف کیا کہ انہیں مخصوص سوشل میڈیا ایپس کے ذریعے ہنی ٹریپ (خواتین) اور خطیر رقم کا جھانسا دے کر حساس معلومات تک رسائی کے لیے استعمال کیا گیا۔
۔ انکشاف ہوا ہے کہ ملزمان کو جاسوسی کے عوض رقوم کی ادائیگی ایزی پیسہ، کرپٹو والٹس اور بینک اکاؤنٹس کے ذریعے کی گئی۔
گرفتار افراد نے یہ بھی مانا کہ وہ سوشل میڈیا پر بھارتی ایجنسی سے منسلک خواتین کے ساتھ مسلسل رابطے میں تھے۔
ملزمان کے خلاف آفیشل سیکرٹ ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کیا گیا اور قانونی کارروائی مکمل ہونے کے بعد انہیں سزائیں بھی سنا دی گئی ہیں۔
سکیورٹی ذرائع کے مطابق بھارت معصوم شہریوں کو رقم اور ہنی ٹریپ جیسے حربوں کے ذریعے اپنے مذموم مقاصد کے لیے استعمال کر رہا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: آپریشن سندور کے بعد بھارتی عوام کا فوج پر غصہ!دہلی کی سڑک پر بریگیڈیئر کی پھینٹی لگا دی
اس سے قبل بھی بھارتی حاضر سروس افسران کی پاکستان میں جاسوسی کے شواہد منظر عام پر آ چکے ہیں۔ حکام نے عوام کو سوشل میڈیا کے استعمال میں دشمن ایجنسیوں کے ایسے ہتھکنڈوں سے محتاط رہنے کی ہدایت کی ہے۔
یاد رہے کہ اس سے قبل بھارت کی جانب سے آزادکشمیر میں دہشتگردی کی کوشش بھی کی گئی اور ٹی ٹی کے کے نام پر ایک گروپ بنایا گیا تھا جسے سکیورٹی اداروں نے ناکام بتاتے ہوئے دہشتگردوں کو ہلاک کردیا تھا۔




