وادی نیلم کے علاقے بالائی نیلم میں سیاسی ہلچل تیز ہو گئی ہے اور یونین کونسل دواریاں کھریگام میں پاکستان پیپلز پارٹی نے بڑی کامیابی حاصل کر لی ہے۔ “بالائی نیلم میں تیر چل گیا” کے مصداق، یونین کونسل دواریاں خاص دواریاں میں سیاسی صف بندیاں تبدیل ہو رہی ہیں۔
قائد نیلم و موسٹ سینئر وزیر میاں عبدالوحید صاحب کی قیادت پر مکمل اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے مسلم لیگ (ن) اور پی ٹی آئی سے تعلق رکھنے والے متعدد افراد نے اپنی سابقہ جماعتیں چھوڑ کر پاکستان پیپلز پارٹی میں شمولیت اختیار کر لی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: حویلی : پی ٹی آئی کے متعدد کارکنان کی پاکستان مسلم لیگ ن میں شمولیت
شمولیت اختیار کرنے والے افراد کا کہنا ہے کہ وہ میاں عبدالوحید کی کارکردگی اور قیادت سے متاثر ہو کر پیپلز پارٹی کے قافلے میں شامل ہوئے ہیں۔ بالائی نیلم کی اس اہم یونین کونسل میں ہونے والی ان شمولیات کو پیپلز پارٹی کے لیے ایک بڑی سیاسی کامیابی تصور کیا جا رہا ہے، جس سے علاقے میں پارٹی کی پوزیشن مزید مستحکم ہو گئی ہے۔




