کراچی (کشمیر ڈیجیٹل) گورنر کامران ٹیسوری نے اپنی عہدے سے برطرفی کی خبریں سامنے آنے کے بعد کہا کہ کس نے کس کے کہنے پر اور مجھے گورنر شپ سے کیوں ہٹایا سب جانتا ہوں۔
سابق گورنر کا کہنا تھا کہ’’ گل پلازہ پر آواز اٹھانے اور کراچی بچاؤ کانفرنس کی سزا دی گئی تو یہ کام کرتا رہوں گا۔ ڈریں وہ لوگ جن کے سارے راز میں جانتا ہوں لیکن پاکستان معاشی طور پر مستحکم ہو تو ملک کی خاطر سیاسی زبان بند رکھوں گا۔
مزید یہ بھی پڑھیں:تائیوان : زلزلے کے شدید جھٹکے، لوگوں میں خوف وہراس، 5.7 شدت ریکارڈ
گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے کراچی میں ایک تقریب میں تقریر کرتے ہوئے کہا کہ کوئی ساری زندگی کسی منصب پر نہیں رہتا، میں گونگا، بہرہ یا ڈمی گورنر نہیں تھا اور نہ رہنا چاہتا ہوں۔
مزید یہ بھی پڑھیں:وزیراعظم فیصل راٹھور کی زیرصدارت اہم اجلاس، مظفرآبادکی خوبصورتی ،انفراسٹریکچر پربریفنگ
شہر کے مسائل پر میری آواز ایسے ہی بلند ہوتی رہے گی اگر چھیڑو گے تو چھوڑیں گے نہیں۔ کس نے ہٹایا اور کس کے کہنے پر ہٹایا سب جانتا ہوں۔
سندھ میں نئے گورنر کے تقرر کی خبروں کے متعلق کامران ٹیسوری نے کہا میں نے بھی ٹی وی پر دیکھا ہے۔ نہال ہاشمی کو مبارکباد دیتا ہوں، ان کو کہتا ہوں جو کام ہم نے شروع کئے ان کو جاری رکھیں۔
مزید یہ بھی پڑھیں:ڈپٹی میئر باغ سید افراز گردیزی الیکشن کمیشن کا فیصلہ آتے ہی دفتر پہنچ گئے ،شاندار استقبال
سبکدوشی سے چند قدم دور کامران ٹیسوری نے کہا سیاست کی بات کریں تو ابھی تو پارٹی شروع ہوئی ہے۔ (ہٹائے جانے کی) خبر سن کر میں دبک کر بیٹھ نہیں گیا۔
گل پلازہ پر آواز اٹھانے اور کراچی بچاؤ کانفرنس کی سزا دی گئی تو یہ کام کرتا رہوں گا، ڈریں وہ لوگ جن کے سارے راز میں جانتا ہوں لیکن پاکستان معاشی طور پر مستحکم ہو تو ملک کی خاطر سیاسی زبان بند رکھوں گا۔




