ہونڈا پرائیڈر کا نیا ورژن متعارف، قیمت اور تفصیلات جاری

ایٹلس ہونڈا نے پاکستان میں ہونڈا پرائیڈر کا ایک نیا اور ریفریشڈ ورژن متعارف کرایا ہے، جسے کمپنی نے ایک اقتصادی اور آرام دہ موٹر سائیکل کے طور پر پیش کیا ہے۔

کمپنی کے مطابق یہ نیا ماڈل ایندھن کی بچت اور سواری کے دوران بہترین استحکام فراہم کرتا ہے۔ تاہم، اس نئے ورژن میں انجن، کارکردگی، فریم یا سسپنشن میں کوئی مکینیکل تبدیلی نہیں کی گئی بلکہ یہ صرف نئے گرافکس اور اسٹیکر ڈیزائن تک محدود ہے۔ اس وقت ہونڈا پرائیڈر کی قیمت 2,11,900 روپے مقرر کی گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: وزیراعظم رمضان ریلیف پیکج: کیا آپ 13 ہزار روپے کے اہل ہیں؟ اپنی اہلیت چیک کرنے کا طریقہ جانیں

دوسری جانب، ایٹلس ہونڈا نے بینک الفلاح کے تعاون سے صارفین کے لیے ایک خوشخبری سنائی ہے، جس کے تحت ہونڈا CD 70، CG 125 اور CG 150 اب بلا سود آسان ماہانہ اقساط پر حاصل کی جا سکتی ہیں۔ اس اسکیم کے تحت مہنگائی کے دور میں صارفین کو ایک ساتھ بڑی رقم ادا کرنے کے بجائے 6 ماہ کی اقساط کی سہولت دی گئی ہے۔ مثال کے طور پر، ہونڈا CD 70 جس کی نقد قیمت 1,59,900 روپے ہے، اب 26,650 روپے کی ماہانہ قسط پر دستیاب ہے۔ اسی طرح ہونڈا CG 125 کی ماہانہ قسط 39,750 روپے مقرر کی گئی ہے۔

مزید پڑھیں: اٹلس ہونڈا موٹرسائیکلوں کی قیمت میں بڑی کمی کی تیاریاں

ہونڈا نے اپنی مقبول ترین بائیک CG 125 گولڈ کا 2026 ماڈل بھی پیش کیا ہے جو جدید گرافک ڈیزائن اور سرخ و سیاہ رنگوں کے امتزاج کے ساتھ انتہائی دلکش نظر آتی ہے۔ اپنی پائیداری، کم خرچ مینٹیننس اور بہترین فیول اکانومی کی وجہ سے یہ بائیک پاکستانی صارفین میں مسلسل مقبول ہے۔

Scroll to Top