وفاقی وزیر خواجہ آصف نے سوشل میڈیاپر جاری اپنے ایک بیان میں پاکستان کی دفاعی صلاحیتوں اور خارجہ پالیسی کے حوالے سے اہم موقف اپنایا ہے۔
خواجہ محمد آصف نے کہا کہ ہماری دفاعی صلاحیتیں اور عزم وقت کی کسوٹی پر ثابت شدہ اور غیر متنازع ہیں۔ انھوں نے اس بات پر زور دیا کہ یہ یاد رکھنا ضروری ہے کہ پاکستان نے ہمیشہ تمام ممالک کے ساتھ باہمی احترام اور برابری کی بنیاد پر متوازن اور تعمیری تعلقات برقرار رکھے ہیں اور پاکستان کے کوئی تسلط پسندانہ عزائم نہیں ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں بڑا اضافہ، پاکستان میں پیٹرول اور ڈیزل کتنا مہنگا ہو سکتاہے؟
انہوں نے مزید کہا کہ ہم 25 کروڑ عوام کی ایک پراعتماد اور پرعزم قوم ہیں جو اپنے لوگوں کے لیے استحکام، ترقی اور خوشحالی کے خواہاں ہیں۔ وفاقی وزیر نے ملکی سلامتی پر بھرپور اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ بلاشبہ ہماری سیکیورٹی مضبوط ہاتھوں میں ہے اور الحمدللہ پاکستان کا دفاع ناقابل تسخیر ہے۔
While our defensive capabilities and resolve are time tested and unquestionable, it’s important to remember that Pakistan has always maintained balanced and constructive relations with all countries based on mutual respect and reciprocity with zero hegemonic designs. We are a…
— Khawaja M. Asif (@KhawajaMAsif) March 3, 2026




