ایران میں 40 روزہ سوگ کا اعلان: آیت اللہ سید علی خامنہ ای کا آخری پیغام سوشل میڈیا پر جاری

تہران پر حالیہ امریکی و اسرائیلی حملوں کے نتیجے میں شہید ہونے والے ایران کے رہبرِ اعلیٰ آیت اللہ سید علی حسینی خامنہ ای کا آخری پیغام ایرانی میڈیا نے سوشل میڈیا پر شیئر کر دیا ہے۔

اپنے اس پیغام میں آیت اللہ خامنہ ای نے قوم کو استقامت کا درس دیتے ہوئے کہا تھا کہ “ایرانی قوم اپنے اسلامی اسباق کو اچھی طرح جانتی ہے، اسے بخوبی علم ہے کہ اب کیا کرنا ہے”۔ایرانی میڈیا نے ساتھ ہی نبی اکرم ﷺ کے نواسے امام حسین رضی اللہ عنہ کا قول نقل کیا ہے کہ امام حسین رضی اللہ عنہ نے فرمایا مجھ جیسا کوئی شخص، یزید جیسے کی بیعت نہیں کر سکتا۔

آیت اللہ سید علی خامنہ ای نے اپنے آخری پیغامات میں ایرانی عوام کو متحد اور پرعزم رہنے کی تلقین کرتے ہوئے ایک تاریخی نکتہ بیان کیا تھا۔ ان کا کہنا تھا کہ “قوم کی طاقت کا تعلق میزائلوں اور طیاروں سے زیادہ اقوام کے عزم اور استقامت سے ہوتا ہے”۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ قوم نے استقامت دکھائی ہے اور مختلف میدانوں میں اپنے عزم کا مظاہرہ کیا ہے۔ایک بار پھریکجہتی و استقامت دکھائیں ، دشمن کو مایوس کریں۔

یہ بھی پڑھیں: ایران پر امریکی و اسرائیلی حملے کی عالمی مذمت؛ اقوامِ متحدہ نے عالمی امن کے لیے سنگین خطرے کی گھنٹی بجا دی

ایران کے سرکاری میڈیا نے رہبرِ اعلیٰ کی شہادت کی باضابطہ تصدیق کر دی ہے، جس کے بعد ملک بھر میں 7 روزہ عام تعطیل اور 40 روزہ سوگ کا اعلان کیا گیا ہے۔ رپورٹ کے مطابق یہ حملہ انتہائی المناک ثابت ہوا جس میں سپریم لیڈر کے ساتھ ان کی بیٹی، داماد اور معصوم نواسی بھی شہید ہو گئی ہیں۔

اس حملے میں ایران کی اعلیٰ ترین عسکری اور سیاسی قیادت کو بھی نشانہ بنایا گیا ہے۔ شہید ہونے والوں میں آیت اللہ خامنہ ای کے مشیرِ اعلیٰ علی شامخانی، ایران کے وزیرِ دفاع اور سپاہ پاسدارانِ انقلاب (IRGC) کے سربراہ بھی شامل ہیں۔ ان پے در پے شہادتوں نے ایران میں فضا انتہائی سوگوار کر دی ہے۔

مزید پڑھیں: ایران نےمشرقِ وسطیٰ میں 27 امریکی فوجی اڈوں پر چھٹا میزائل حملہ کر دیا

Scroll to Top