مظفرآباد(کشمیر ڈیجیٹل) وزیراعظم پاکستان کی طرف سے اعلان کے مطابق مہاجرین کا گزارا الائونس 3500سے بڑھا کر 6000کردیا گیا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا
صدر آزاد جموں و کشمیر نےوزیراعظم پاکستان شہبازشریف کی جانب سے مہاجرین 90-1989 کو دیئے جانے والے گزارہ الاؤنس کی ماہانہ شرح3500روپے فی کس سے بڑھا کر یکم فروری 2026 سے 6000 روپے فی کس ماہانہ ادا کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا۔
مزید یہ بھی پڑھیں:سونے کی قیمتوں کو پر لگ گئے، ملک بھر میں فی تولہ سونا 3 ہزار روپے سے زائد مہنگا ہو گیا
ذرائع کے مطابق محکمہ بحالیات کے میزانیہ 26-2025 کی مدمیں A03965 گزارہ الاؤنس مہاجرین کے باقی عرصہ (فروری تا جون 2026 تک ) مبلغ 730,470 ملین روپے اضافی فراہمی یقینی بنانے کا فیصلہ کیا گیا ہے ۔
مزید یہ بھی پڑھیں:آئی فون کے شوقین افراد کاانتظار ختم! ایپل 4 مارچ کو اپنا نیا سستا فون پیش کرے گا
اس حوالے سے یکم فروری 2026 سے 65000 روپے فی کس فراہمی کے علاوہ آئندہ مالی سال 27-2026 سےمد میں A03965″ گزارہ الاؤنس مہاجرین کیلئے 104 3334 ملین روپے مختص کئےجانے کی منظوری صادرکی گئی ہے تاکہ کہ اخراجات تحت قواعد آڈٹ عمل میں لائے جائیں گے۔
مہاجرین جموں کشمیر 1989 کے ماہانہ گزارہ الاؤنس میں اضافے کا نوٹیفکیشن جاری ہونے پر ورکنگ کمیٹی کے ممبران کا اظہارِ تشکر
مملکت خداداد پاکستان ، صدرِ مملکت ، وزیراعظم ، فیلڈ مارشل کا شکریہ جنہوں نے مہاجرین کشمیر کے دیرینہ مسئلے کو حل کیا۔ مہاجرین ورکنگ کمیٹی
تفصیل کیمطابق آج حکومت آزاد کشمیر نے وزیراعظم پاکستان میاں محمد شہباز شریف کی جانب سے ماہانہ گزارہ الاؤنس میں اضافے کے اعلان کے بعد باضابطہ طور نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے ۔




