صدارت کیلئے جوڑ توڑ عروج پر،ریٹائرجنرل شیرافگن کا نام سامنے آگیا

مظفرآباد (کشمیر ڈیجیٹل)بیرسٹر سلطان محمود چوہدری کی وفات کے بعد صدر آذاد جموں وکشمیر جوڑ توڑ اپنے آخری مراحل میں داخل۔

کسی بھی سیاسی جماعتوں کا آپس میں صدارتی امیدوار پہ اتفاق نہ ہونے کے باعث ریٹائر لیفٹننٹ جنرل شیر افگن کو آذاد جموں وکشمیر کا آئندہ پانچ سال کیلئے صدر بنائے جانے کا امکان۔

مزید یہ بھی پڑھیں:آئی فون کے شوقین افراد کاانتظار ختم! ایپل 4 مارچ کو اپنا نیا سستا فون پیش کرے گا

مصدقہ ذرائع کے مطابق سلطان محمود چوہدری کی وفات کے باعث خالی ہونے والا آذاد جموں وکشمیر کا صدر کا عہدہ گذشتہ دو ہفتوں سے قائمقام بنیادوں پہ چل رہا ۔

مزید یہ بھی پڑھیں:راولپنڈی: عمران خان کی ہمشیرہ نورین نیازی نالے میں گر کر زخمی

آئینی طور پر 30دن کے اندر الیکشن ضروری ہیں ۔ذرائع کے مطابق آذاد جموں وکشمیر میں برسراقتدار جماعت پیپلز پارٹی اور ن لیگ کسی ایک نام پہ متفق نہیں ہو سکے ۔۔صدارتی الیکشن کو کسی بھی تنازعہ سے بچانے کیلئے پاک فوج سے ریٹائر ہونے والے جنرل شیر افگن کو صدر کے امیدوار کیلئے سامنے لایا جا رہا ہے۔

مزید یہ بھی پڑھیں:آئی فون کے شوقین افراد کاانتظار ختم! ایپل 4 مارچ کو اپنا نیا سستا فون پیش کرے گا

ذرائع کے مطابق ائندہ دو سے تین دنوں میں صدارتی الیکشن کے شیڈول کا اعلان ہونے جا رہا ہے اور مقررہ مدت کے اندر صدارتی الیکشن کروائے جائیں گئے۔

ذرائع کے مطابق ریٹائرلیفٹننٹ جنرل شیر افگن کا تعلق بھمبر آزادکشمیر سے ہے وہ طویل عرصہ تک پاکستان آرمی میں اپنی خدامات سرانجام دیتے رہیں ۔