آئی سی سی مینزٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ 2026 کے سپر 8 مرحلے کے ایک اہم میچ میں جنوبی افریقا کے سامنے بھارتی بیٹرزبُری طرح ناکام ہو گئے۔ پروٹیز نے میزبان ٹیم کو 76 رنز کے بھاری مارجن سے شکست دے دی۔
احمد آباد اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں جنوبی افریقا کے 187 رنز کے جواب میں بھارتی بیٹرز کے ہاتھ پاؤں پھول گئے ۔ مضبوط بیٹنگ لائن ہدف کا کامیابی سے تعاقب کرنے میں مکمل طور پر ناکام رہی اور پوری ٹیم 19ویں اوورز میں صرف 111 رنز پر آل آؤٹ گئی ۔
بھارت کی بیٹنگ لائن ابتدا سے ہی مشکلات کا شکار رہی اور وقفے وقفے سئ وکٹیں گرنے کا سلسلہ جاری رہا ۔ شیون ڈوبے کے علاوہ کوئی بھی انڈین بیٹر خاطرخواہ مزاحمت نہ کر سکا انہوں نے 42 رنز کی اننگز کھیلی جبکہ ہاردک پانڈیا اور کپتان سوریاکمار یادیو 18،18 رنز بنا سکے ۔
میچ میں جنوبی افریقی کپتان نے ٹاس جیتا اور بھارت کےخلاف پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا ۔
مزید یہ بھی پڑھیں:سابق بھارتی کرکٹر شیکھر دھون کی اپنی گرل فرینڈ صوفی شائن سے دوسری شادی
جنوبی افریقا کا آغاز اچھا نہ تھا اور صرف 20 رنز پر اس کے3 مستند پلئیزز پویلین لوٹ گئے جس کے بعد تجربہ کار ڈیوڈ ملر نے بریوس کیساتھ مل کر چوتھی وکٹ پر 97 رنز کی زبردست پارٹنرشپ قائم کی اور ٹیم کو مشکلات سے نجات دلائی ۔
جنوبی افریقا نے مقررہ اوورز میں 7وکٹوں پر187 رنز بنائے جس میں ڈیوڈملر نے 35گیندوں پر 63 رنز کی دلکش اننگز کھیلی، بریوس نے45 اور اسٹبس نے 44 رنز کا حصہ ڈالا۔
بھارت کی جانب سے جسپریت بمراہ نے3 اور ارشدیب سنگھ نے 2وکٹیں حاصل کیں۔
جنوبی افریقی کپتان ایڈن مارکرم نے کہا کہ پچ بیٹنگ کے لیے بہت اچھی لگ رہی ہے کوشش کریں گے بڑا ٹوٹل بناکر بھارت پر دباؤ ڈالیں ۔
مزید یہ بھی پڑھیں:جرمن جونیئر اوپن سکواش چیمپئن شپ: پاکستان کی علی سسٹرز نے دوسرے راؤنڈ میں حریف کھلاڑیوں کو دھول چٹا دی
بھارتی کپتان سوریا کماریادیو نے کہا کہ ٹاس جیتتے تو ہم بھی پہلے بیٹنگ ہی کرتے، بھارتی ٹیم میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی۔




