قتل

فارورڈ کہوٹہ : گاؤں کیرنی میں نوجوان نامعلوم ملزمان کے ہاتھوں قتل

فارورڈ کہوٹہ (کشمیر ڈیجیٹل) آزادکشمیر کے ضلع فارورڈ کہوٹہ کے گائوں کیرنی میں نوجوان کو نا معلوم ملزمان نے قتل کردیا ۔ لاش برآمد کر لی گئی ۔

ذرائع کے مطابق حویلی کہوٹہ گاؤں کیرنی کے رہائشی رفاقت گجر کو افطاری سے قبل ایک فون کال موصول ہوئی، جس کے بعد وہ گھر سے باہر گئے۔ اہلِ خانہ کے مطابق وہ افطاری کے بعد تک واپس نہ لوٹے۔

تلاش کے دوران ان کی نعش برآمد ہوئی، جس سے شبہ ظاہر کیا جا رہا ہے کہ انہیں قتل کیا گیا ہے ۔

مزید یہ بھی پڑھیں:مظفرآباد سے شیر خوار بچے کے اغواء کا افسوسناک واقعہ،تفصیلات سامنے آگئیں

پولیس نے موقع پر پہنچ کر لاش ہسپتال منتقل کر کے تفتیش شروع کر دی ہے جس میں حقائق سامنے آئیں گے آیا دشمنی تھی یا کوئی اور وجہ تھی ۔ واقعہ کی اطلاع ملتے ہی خبر علاقے میں تیزی سے پھیل گئی اور فضا سوگوار ہو گئی ہے ۔

اہلِ علاقہ نے گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے متعلقہ حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ واقعے کی شفاف اور غیر جانبدارانہ تحقیقات کی جائیں اور ذمہ داران کو قانون کے مطابق سخت سزا دی جائے ۔

مزید یہ بھی پڑھیں:نیلم میں آتشزدگی کا افسوسناک واقعہ، تین رہائشی مکانات جل کر خاکستر

نعش کو ضروری قانونی کارروائی اور پوسٹ مارٹم کے لیے ضلعی ہیڈ کوارٹر کہوٹہ منتقل کر دیا گیا ہے ۔ واقعہ کی مزید تفصیلات موصول نہیں ہو سکی ہیں ۔

Scroll to Top