جنوبی افریقا

ٹی 20ورلڈکپ سپر ایٹ مرحلہ : جنوبی افریقا نے بھارت کو جیت کیلئے188رنز کا ہدف دیدیا

آئی سی سی مینز ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2026 کے سپر ایٹ مرحلے کے ایک اہم میچ میں جنوبی افریقا نے بھارت کوجیت کے لیے 188 رنز کا ہدف دے دیا ۔

تفصیلات کے مطابق احمد آباد کے اسٹیڈیم میں کھیلے جا رہے میچ میں جنوبی افریقہ نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا ۔ ابتدائی اوورز میں ہی بھارتی باؤلرز نے ان کا ٹاپ آرڈربُری طرح تہس نہس کرکے رکھ دیا ۔ ایڈن مارکرم 4، کوئنٹن ڈی کاک6 ، رائن ریکلٹن 7، مارکو یانسن 2 اور کوربن بوش 5 رنز بناکر پویلین لوٹ گئے ۔

مزید یہ بھی پڑھیں:ٹی 20 ورلڈ کپ سُپر 8 مرحلہ ، انگلینڈ نے سری لنکا کو 51 رنز سے شکست دے دی

بعد ازاں ڈیوالڈ بریوس اور ڈیوڈ ملر نے ٹیم کو سہارا دیا ۔ دونوں نے بالترتیب 45 اور 63 رنز کی شابدار اننگز کھیلیں ۔ ٹرسٹن سٹبز 24 گیندوں پر 44 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ واپس لوٹے ۔

ڈیوالڈ بریوس نے شاندار بلے بازی کرتے ہوئے 45 رنز کی عمدہ اننگ کھیلی جبکہ ڈیوڈ ملر نے جارحانہ بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 63 اور ٹرسٹن سٹبز نے 44 رنز بنائے ۔

مزید یہ بھی پڑھیں: رکی پونٹنگ نے سپر ایٹ مرحلے میں صائم ایوب کو گرین شرٹس کا اہم ترین کھلاڑی قرار دیا

بھارت کی جانب سے جسپریت بمراہ نے بہترین باؤلنگ کرتے ہوئے 15 رنز کے عوض تین ، ارشدیپ سنگھ نے2 جبکہ ورون چکروتی اورشوم دوبے نے ایک ایک وکٹ حاصل کی ۔

Scroll to Top