اہم کھلاڑی

رکی پونٹنگ نے سپر ایٹ مرحلے میں صائم ایوب کو گرین شرٹس کا اہم ترین کھلاڑی قرار دیا

سابق آسٹریلوی کپتان رکی پونٹنگ نے آئی سی سی مینز ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2026 کے سپر ایٹ مرحلے میں پاکستان کے نوجوان اوپنرصائم ایوب کو ٹیم کا اہم ترین کھلاڑی قرار دیا ہے ۔

ایک حالیہ انٹرویو میں رکی پونٹنگ نے صائم کا موازنہ جنوبی افریقہ کے جارح مزاج بلے باز ڈیوالڈ بریوس سے کیا اور کہا کہ صائم ایوب کے پاس وہ صلاحیت ہے کہ وہ کسی بھی لمحے میچ کا رخ بدل سکتے ہیں ۔

پونٹنگ کے مطابق اگر صائم ایوب چند اچھی اور جارحانہ اننگز کھیلنے میں کامیاب ہو جائیں تو پاکستان کیلئے مخالف ٹیموں کیلئے مقابلہ کرنا کافی مشکل ہو جائیگا ۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ حالیہ ٹورنامنٹ میں صائم کی کارکردگی اتنی مستقل نہیں رہی لیکن انہوں نے آل راؤنڈ صلاحیت کا بھرپور مظاہرہ کیا ہے جو ٹیم کیلئے قیمتی ہے ۔

مزید یہ بھی پڑھیں:پی ایس ایل میں صائم ایوب نے سب کو پیچھے چھوڑ دیا!

صائم ایوب نے نیدرلینڈز کے خلاف 24 رنز بنائے اور 2 وکٹیں حاصل کیں، امریکہ کے خلاف 19 رنز بنائے، بھارت کے خلاف صرف 6 رنز اسکور کیے مگر 3 وکٹیں حاصل کیں جبکہ نمیبیا کیخلاف 14 رنز بنا کر میدان سے لوٹے۔ رواں سال کھیلے گئے آخری 9 ٹی ٹوئنٹی میچز میں صائم نے مجموعی طور پر 142 رنز بنائے اور 8 وکٹیں حاصل کیں، جس سے ان کی آل راؤنڈ افادیت سامنے آتی ہے ۔

پاکستان نے گروپ اے میں تین فتوحات کے ساتھ دوسری پوزیشن حاصل کی اور اب سپر ایٹ مرحلے میں نیوزی لینڈ، انگلینڈ اور سری لنکا کے خلاف میدان میں اترے گا ۔ رکی پونٹنگ کے مطابق صائم ایوب کی جارحانہ بیٹنگ اور بااثر آل راؤنڈ کھیل پاکستان کیلئے ٹورنامنٹ میں فیصلہ کن ثابت ہو سکتا ہے ۔

مزید یہ بھی پڑھیں:چیمپئنز ٹرافی 2025فائنل کا حقدارکون؟: رکی پونٹنگ کی پیشگوئی

صائم کی یہ فارم اور پرفارمنس نہ صرف ٹیم کیلئے فائدہ مند ہے بلکہ نوجوان کھلاڑیوں کیلئے بھی ایک مثال ہے کہ کس طرح وہ اپنی صلاحیت سے ٹیم کی تقدیر بدل سکتے ہیں ۔

Scroll to Top