ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج کا میرپور جیل کا دورہ، 4ملزمان کو رہا کروا دیا

میرپور : ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج میرپور جہانگیر احمد جرال نے سنٹرل جیل میرپور کے معائنہ اور دورہ کے دوران معمولی جرائم میں ملوث 4 ملزمان کو 20/20 ہزار روپے مچلکوںپر آزاد کرنے کا حکم صادر کیاجس پر جیل سپرنٹنڈنٹ خواجہ ثناء اللہ ڈار نے چاروں ملزمان کو رہا کردیا۔

رہائی پانے والے ملزمان میں صغیر احمد ولد کاشف، محمد نصیر ولد محمد لطیف،رضوان ولد محمد اشفاق اور سید مطلوب شاہ ولد اعظم شاہ شامل ہیں جو بجرائم 107/151 کے مرتکب ہوئے تھے۔

یہ بھی پڑھیں: کمشنر میرپور پر جنگلات اراضی پرقابضین کیخلاف آپریشن کا حکم دیدیا

ان چاروں قیدیوں نے رہائی پر سیشن جج جہانگیر احمد جرال کا شکریہ ادا کیا اور انہیں دعائیں دیں۔

یاد رہے کہ تعزیرات پاکستان (PPC) کی دفعہ 107 اور ضابطہ فوجداری (CrPC) کی دفعہ 151 امن عامہ برقرار رکھنے کے لیے استعمال ہوتی ہیں۔

ان دونوں دفعات کا مقصد لڑائی، فساد، یا سنگین جرم کے خطرے کو روکنا ہے جس کے تحت پولیس کسی بھی شخص کو بغیر وارنٹ گرفتار کر کے مجسٹریٹ کے سامنے پیش کر سکتی ہے تاکہ وہ امن برقرار رکھنے کا مچلکہ جمع کرائے۔

یہ بھی پڑھیں: میرپور ، اراضی تنازعات پر 5جانوں کا ضیاع، ڈی سی نے 2پٹوری معطل کردیئے

جیل انتظامیہ کی طرف سے یہ تو نہیں بتایا گیا کہ ان ملزمان کو کب گرفتار کیا گیا تھا اور ان پر امن عامہ کیلئے کیا مسئلہ پیدا کرنے کا الزام تھا مگر انہیں ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج نے بڑا ریلیف دیدیا ہے۔

Scroll to Top