ڈپٹی کمشنر میرپور راجہ صداقت خان نے میرپور کے گائوں پکھڑال اور ساہنگ میں 5 افراد کے قتل کے حالیہ واقعے پر 2پٹواریوں کو معطل کردیا۔
ڈی سی آفس کے حکم کے مطابق تھانہ افضل پور کی حدود میں زمین کے تنازع پر 2بھائیوں سمیت پانچ افراد کو قتل کر دیا گیاجن میں تین افراد جن کی شناخت غالب، خرم اور عرفان کے ناموں سے ہوئی ہےاور4افراد زخمی ہوئے۔
یہ بھی پڑھیں: میرپور، اراضی تنازع پر فائرنگ،2سگے بھائیوں سمیت 3جاں بحق ،4زخمی
دوزخمیوں نے ہسپتال میں دم توڑا جب د ڈی ایچ کیو ہسپتال میرپور میں زیر علاج ہیں۔
سینئر سپرنٹنڈنٹ پولیس (ایس ایس پی) میرپور خرم اقبال نے تصدیق کی کہ پولیس نے دو روز میں 2ملزمان اشتیاق اور یاسر یعقوب کو گرفتار کیا ہے، ملزمان کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔
واقعے کے بعد ڈی سی میرپور نے اس حساس معاملے پر فوری کارروائی نہ کرنے پر متعلقہ پٹواریوں محمد الیاس اور قیصر خلیل کو فوری طور پر معطل کردیا۔
حکم نامے میں کہا گیا کہ پٹواریوں نے ان حساس معاملات کے حوالے سے اپنے سینئرز کو بروقت رپورٹ نہیں بھیجی اور نہ ہی انہیں بروقت واقعے سے آگاہ کیا جو کہ غفلت، لاپرواہی اور فرائض سے غفلت کے مترادف ہے۔
یہ بھی پڑھیں: ڈڈیال:پی ٹی آئی رہنما طیب انصاری کا بیٹا عمران قتل،ملزم گرفتار
ڈی سی میرپور نے اسسٹنٹ کمشنر اسلام گڑھ کو انکوائری افسر مقرر کیا ہے اور انہیں ہدایت کی ہے کہ وہ دونوں پٹواریوں کے خلاف انکوائری کریں اور دس دن کے اندر رپورٹ پیش کریں تاکہ مزید کارروائی کی جا سکے۔




