کمشنر میرپور پر جنگلات اراضی پرقابضین کیخلاف آپریشن کا حکم دیدیا

میرپور: کمشنر میرپور راجہ طاہر ممتاز خان نے ڈویژن بھر میں جنگلات اراضی پر قابضین کیخلاف آپریشن کا حکم دیتے ہوئے پلان طلب کر لیا ہے۔

گزشتہ روزکمشنر میرپور راجہ طاہر ممتاز خان کی سربراہی میں ڈویژن میرپور کے محکمہ مال پولیس، جنگلات اور فوڈ اتھارٹی کے افسران کے دو الگ الگ اجلاس منعقد ہوئے۔

یہ بھی پڑھیں: بٹل سیکٹر میں بھارتی فوج کی ماحولیاتی دہشت گردی، قیمتی جنگلات نذرِ آتش

اجلاسوںمیں ڈپٹی کمشنر میرپور راجہ محمد صداقت خان، ایس ایس پی خرم اقبال، ناظم جنگلات راجہ زاہد حسین خان، ڈسٹرکٹ فوڈ کنٹرولر وفوڈسیفٹی آفیسرعدنان علی نقوی،انفارمیشن آفیسر محمد جاوید ملک، جبکہ ویڈیو لنک کے ذریعے ڈپٹی کمشنر بھمبر چوہدری حق نواز، ایس ایس پی راجہ اکمل خان، ڈپٹی کمشنر کوٹلی راجہ عمران شاہین، محکمہ جنگلات، مال اور فوڈ اتھارٹی کے ضلعی افسران نے شرکت کی۔

اجلاس میں آزاد جموں و کشمیر سپریم کورٹ کے فیصلے جات کی روشنی میں جنگلات کے رقبہ جات پر ناجائز قابضین کی واگزار ی کے حوالے سے عملدرآمد کرنے کے بارے میں ہدایات دی گئی جبکہ ڈویژن کے تینوں اضلاع میں فوڈ کوالٹی کے حوالے سے بھی ہدایات دی گئیں۔

کمشنر میرپور ڈویژن راجہ طاہر ممتاز خان نے جملہ ڈپٹی کمشنرز صاحبان اور محکمہ جنگلات کے ضلعی افسران کو ہدایات دیں کہ وہ اپنے اپنے ایریا میں جنگلات کے رقبہ جات پر کسی قسم کا قبضہ نہ ہونے دیں اس سلسلہ میں اگر شکایت ملی تو اس پر کوئی کمپرومائز نہیں کیا جائے گا ۔

یہ بھی پڑھیں: نیلم ویلی کے جنگلات میں قیمتی دیودار کی غیر قانونی کٹائی جاری

ناظم جنگلات ڈویژن میرپور پرانے قبضہ جات کے حوالے سے رپورٹ مرتب کریں گے اور واگزاری کے لئے مکمل پلان تیار کریں گے ناجائز قابضین سے جنگلات کے رقبہ جات کی واگزاری کے حوالے سے انتظامیہ اور پولیس بھرپور معاونت کرے گی۔

Scroll to Top