اوورسیز کنونشن: حکومت کا دارالحکومت مظفرآباد میں بروز پیر عام تعطیل کا اعلان

مظفرآباد(کشمیر ڈیجیٹل)آزادکشمیر حکومت کا بروز پیر تمام سرکاری اور غیر سرکاری ادارے بند ، عام تعطیل کا اعلان ، تعطیل کا نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا ۔

نوٹیفکیشن کے مطابق بروز پیر آزادکشمیر کے دارالحکومت مظفرآباد میں اوورسیز کشمیر کانفرنس منعقد ہورہی ہے جس میں اورسیز پاکستانیوں اور کشمیریوں کی بڑی تعداد شرکت کرے گی ۔

مزید یہ بھی پڑھیں:مظفرآباد:اپرچھتر گیزر دھماکہ،مکان کی کھڑکیاں ،دروازے ٹوٹ گئے

دارالحکومت مظفرآباد میں ہونیوالی اوورسیز کشمیر کانفرنس کے انعقاد کے باعث حکومت آزادکشمیر نے مہمانوں کی آمد پر بروز سوموار مورخہ 16 فروری 2026 کو مظفرآباد کی حدود میں تعطیل عام کا اعلان کردیا۔

مزید یہ بھی پڑھیں:عمران خان کے بیٹے عرصے بعد والد کی آواز سن کر بے حد خوش ہیں،علیمہ خان

حکومت آزادکشمیر کی جانب سے اوورسیز کشمیر کنونشن کے انعقاد کا مقصد ریاست کی ترقی ، سرمایہ کاری اور حکومت آزاد کشمیر کی جانب سے سرمایہ کاروں کو سہولیات اور مواقع سے آگاہ کیا جانا ہے۔

مزید یہ بھی پڑھیں:عمران خان کی آنکھ کاعلاج ماہرین امراض چشم کرینگے، قیاس آرائیوں سے گریز کیا جائے، عطاتارڑ

اووورسیز کنونشن کے باعث دارالحکومت مظفرآباد میں حکومت کی جانب سے عام تعطیل کا اعلان کردیا گیا ہے ۔ تمام سرکاری نیم سرکاری ، غیرسرکاری کمرشل ادارہ جات بند رہیں گئے ۔

Scroll to Top