مظفرآباد:اپرچھتر گیزر دھماکہ،مکان کی کھڑکیاں ،دروازے ٹوٹ گئے

مظفرآباد(کشمیر ڈیجیٹل) دارالحکومت مظفرآباد کے پوش علاقے اپر چھتر میں ایک مکان کی چھت پر نصب گیزر پھٹنے سے خوفناک دھماکہ ہوگیا۔

زور دار دھماکے سے مکان کی کھڑکیاں اوردروازے ٹوٹ گئے جبکہ وہاں پر موجود افراد معجزانہ طور پر بچ گئے ۔

مزید یہ بھی پڑھیں:پاک بھارت میچ : ہینڈشیک کیلئے 24گھنٹے کا انتظار کریں:بھارتی ٹیم کپتان

ذرائع کے مطابق اپر چھتر اشعب قریشی کے مکان کی دوسری منزل پر نصب گیزر زور دار دھماکے سے پھٹ گیا جس سے لوگوں میں خوف وہراس پھیل گیا ۔

مزید یہ بھی پڑھیں:نمبر پلیٹس کی نیلامی، ’’وزیرستان 1‘‘ چار کروڑ سے زائد قیمت میں فروخت

دھماکے کی خبر پھیلتے ہی ریسکیو ٹیمیں بھی جائے وقوعہ پر پہنچ گئیں۔ مقامی لوگوں کی بڑی تعداد بھی موقع پر پہنچ گئی ، امدادی کارروائیوں میں حصہ لیا۔ جبکہ دھماکے کے بعد علاقے میں خوف وہراس پھیل گیا

مزید یہ بھی پڑھیں:سونے کی قیمتوں کو پر لگ گئے، مقامی مارکیٹ میں فی تولہ سونا 5 لاکھ 26 ہزار سے متجاوز

مکان میں رہائشی کرایہ دار جانی نقصان سے تو بچ گئے البتہ مکان کے بیشتر کمرے ناقابل رہائش کھڑکیاں۔دروازے تباہ شیشے ٹوٹ گئے۔واش روم کی دیواریں گر گئیںجبکہ گھر کنکریٹ کا ڈھیر بن گیا ۔

Scroll to Top