اسلام آباد(کشمیر ڈیجیٹل) وفاقی وزیراطلاعات عطاء اللہ تارڑ نے عمران خان کی آنکھ کے معائنہ کے حوالے سے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ایکس پر اپنا موقف دیدیا۔
وفاقی وزیراطلاعات عطاء اللہ تارڑ نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان کی آنکھ کے جاری علاج کے تسلسل میں مزید معائنہ اور علاج ایک خصوصی طبی ادارے میں ماہرینِ امراضِ چشم کریں گے۔
مزید یہ بھی پڑھیں:عمران خان کی بیٹوں قاسم،سلیمان سے بات کروادی،جیل حکام کی تصدیق
عمران خان کی آنکھ اور معائنہ، علاج اکی تفصیلی رپورٹ بھی سپریم کورٹ میں جمع کرائی جائے گی۔
مزید یہ بھی پڑھیں:نمبر پلیٹس کی نیلامی، ’’وزیرستان 1‘‘ چار کروڑ سے زائد قیمت میں فروخت
اس معاملے پر قیاس آرائیوں، بے بنیاد خبروں اور ذاتی مفاد کیلئے اسے سیاسی رنگ دینے کی کوششوں سے گریز کیا جائے۔
عمران خان کی آنکھ کے جاری علاج کے تسلسل میں مزید معائنہ اور علاج ایک خصوصی طبی ادارے میں ماہرینِ امراضِ چشم کریں گے۔ اِس کی تفصیلی رپورٹ بھی سپریم کورٹ میں جمع کرائی جائے گی۔ اس معاملے پر قیاس آرائیوں، بے بنیاد خبروں اور ذاتی مفاد کے لیے اسے سیاسی رنگ دینے کی کوششوں سے گریز کیا…
— Attaullah Tarar (@TararAttaullah) February 14, 2026




