اسلام آباد(کشمیر ڈیجیٹل) بانی چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان کی بہن علیمہ خان نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ایکس ٹوئٹر پر عمران خان کی بیٹوں کیساتھ ملاقات کی تفصیلات شیئر کردیں ۔
علیمہ خان نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ایکس پر اپنے پیغام میں کہا کہ چیف جسٹس آف پاکستان کی ہدایت پر عمران خان کو ان کے بیٹوں سے بات کرنے کی اجازت دی گئی۔
مزید یہ بھی پڑھیں:عمران خان کی آنکھ کاعلاج ماہرین امراض چشم کرینگے، قیاس آرائیوں سے گریز کیا جائے، عطاتارڑ
عمران خان کی بہن علیمہ خانم کا کہنا تھا کہ ہم اس بات کی تصدیق کر سکتے ہیں کہ عمران خان نے اپنے بیٹوں کیساتھ تقریباً 20 منٹ تک بات کی۔
ان کے بیٹوں نے بتایا کہ اتنے عرصے بعد والد کی آواز سن کر وہ بے حد خوش ہیں۔اب ہم شفا انٹرنیشنل ہسپتال اسلام آباد میں ان کے ذاتی ڈاکٹروں کی نگرانی میں ان کے فوری علاج کے منتظر ہیں۔
مزید یہ بھی پڑھیں:وزیراعظم کا رمضان ریلیف پیکج کا اعلان: مستحقین کے لیے جدید اور شفاف نظام متعارف
جہاں ماہر ڈاکٹروں کو ان کی بینائی بحال کرنے کی ہر ممکن کوشش کرنی چاہیے۔ اسے بروقت علاج کی فراہمی میں جان بوجھ کر تاخیر اس کی بینائی کو نقصان پہنچا چکی ہے۔
مزید یہ بھی پڑھیں:کولمبو میں پاک بھارت ٹکراؤ : میچ کے ٹکٹ بلیک میں 4 گنا زیادہ نرخوں پر فروخت ہو نے لگے
علیمہ خانم کا کہنا تھا کہ ہم مزید تاخیر کو برداشت نہیں کر سکتے اور نہ کریں گے، اور بینائی کے مستقل نقصان کو روکنے کے لیے فوری ماہر کی دیکھ بھال ضروری ہے۔
اس سے قبل اڈیالہ جیل حکام نے بھی تصدیق کی تھی کہ بانی چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی اپنے بیٹوں سے ٹیلفونک بات چیت تقریبا 20 سے 25 منٹ تک جاری رہی ہے
Our lawyers waited all day on Thursday the 12th and all day Friday the 13th, for written court orders from Supreme Court.
The order should have been for Imran Khan to be shifted to Shifa International Hospital. Emergency Orders for his immediate examination and treatment by…
— Aleema Khanum (@Aleema_KhanPK) February 13, 2026




