کولمبو میں پاک بھارت ٹکراؤ : میچ کے ٹکٹ بلیک میں 4 گنا زیادہ نرخوں پر فروخت ہو نے لگے

آئی سی سی مینز ٹی 20 ورلڈ کپ 2026 میں پاکستان اور بھارت کے درمیان کولمبو میں ہونے والے بڑے ٹکراؤ کے لیے شائقین کا جوش و خروش برقرار ہے۔ 15 فروری کو آر پریماداسا اسٹیڈیم میں ہونے والے اس میچ کے لیے آفیشل آئی سی سی پورٹل پر ٹکٹیں بیچوں (Batches) کی صورت میں جاری کی جا رہی ہیں۔

تازہ ترین اپڈیٹ کے مطابق، ویب سائٹ پر تاحال “کمنگ سون” کا پیغام آ رہا ہے، جس کا مطلب ہے کہ سسٹم کے تحت مزید ٹکٹیں مرحلہ وار جاری کی جائیں گی۔

یہ بھی پڑھیں: پاک بھارت ہائی وولٹیج ٹاکرے میں بارش کی انٹری ہونے کا امکان

بلیک مارکیٹ میں قیمتوں کا اضافہ:

غیر معمولی ڈیمانڈ کے باعث ٹکٹوں کی بلیک مارکیٹ میں فروخت کی اطلاعات بھی سامنے آئی ہیں۔ جہاں کچھ ٹکٹ اصل قیمت سے 3 سے 4 گنا زیادہ نرخوں پر فروخت ہو رہے ہیں۔

رپورٹ کے مطابق 1500 سری لنکن روپے کی اصل قیمت والے ٹکٹ بلیک مارکیٹ میں 200 امریکی ڈالر سے بھی تجاوز کر گئے ہیں۔ شائقین کی بڑی تعداد پورٹل کی نگرانی کر رہی ہے تاکہ وہ اصل قیمت پر ٹکٹ حاصل کر سکیں۔

شائقین کی بڑی تعداد میں آمد:

اس اہم مقابلے کے لیے پاکستان اور بھارت سے شائقین کی ایک بڑی تعداد پہلے ہی سری لنکا پہنچ چکی ہے۔ دوسری جانب، سری لنکا کے مقامی شائقین نے ٹکٹوں کی محدود دستیابی پر تشویش کا اظہار کیا ہے لیکن وہ اب بھی سرکاری پورٹل سے مزید ٹکٹوں کے اجراء کے لیے پرامید ہیں۔ واضح رہے کہ سری لنکا اور آسٹریلیا کے درمیان 16 فروری کو ہونے والے میچ کے ٹکٹ پہلے ہی مکمل طور پر فروخت (Sold Out) ہو چکے ہیں۔

مزید پڑھیں: ہربھجن سنگھ کی بھارتی بیٹرز کو پاکستانی اسپنر عثمان طارق سے بچ کر کھیلنے کی ہدایت

Scroll to Top