اسلام آباد(کشمیر ڈیجیٹل) بھارت کیلئے نیا درد سر، جنوبی ایشیاء کی سٹرٹیجی بساط پر نئی مگر خاموش بڑی چال چل دی گئی ہے ۔
ذرائع کے مطابق بنگلہ دیش اور چین کے درمیان ایسا دفاعی معاہد طے پاگیا جس میں ڈرون سمیت مکمل دفاعی ٹیکنالوجی بنگلہ دیش میں شفٹ کرنے کا فیصلہ کیا ہے ۔
مزید یہ بھی پڑھیں:کشمیر،گلگت بلتستان میں بارش،ہلکی برفباری،موسم سرد رہنے کا امکان
ذرائع کے مطابق بنگلہ دیش میں حکومتی تبدیلی کے ساتھ ہی نیا بنگلہ دیش دنیا کے نقشے پر ابھر کر سامنے آیا ہے ۔ جس میں بنگلہ دیشی موجودہ حکومت نے بھارتی کیمپ سے نکل کر چین کے ساتھ ہاتھ ملا لیا ۔جس میں دفاعی معاہدے اور تجارتی معاہدے شامل ہیں ۔
بھارتی اثر ورسوخ ختم ہوتے ہی بنگلہ دیش اور پاکستان ایک دوسرے کے قریب آنا شروع ہوگئے دوسری جانب چین نے بھی بنگلہ دیش کو دفاعی ٹیکنالوجی دینے کا فیصلہ کرلیا ہے ۔
بنگلہ دیشی حکومت نے پاکستان سے سیکھ کر چین کیساتھ دفاعی تعلقات مضبوط کرنے کی تیاری کرلی۔ اس حوالے سے بنگلہ دیش نے چینی حکومت کے ساتھ دفاعی معاہدہ کرلیا جس میں ڈرون ٹیکنالوجی کا حصول شامل ہے ، اس حوالے سے چین نے بنگلہ دیش کی مسلح افواج کو ڈرون ٹیکنالوجی اور اس کے استعمال کے حوالے سے تربیت کا بھی اہتمام کرلیا ہے ۔
مزید یہ بھی پڑھیں:وہ دن دور نہیں جب کشمیریوں کی لازوال قربانیاں رنگ لائیں گی،سردارتنویر الیاس
دفاعی ماہرین کا کہنا ہے کہ بھارت کیلئے اب کوئی راستہ نہیں بچا، بھارت چین ، پاکستان ، بنگلہ دیش اور نیپال کے درمیان سینڈوچ بن کر رہ گیا ہے ۔
مزید یہ بھی پڑھیں:شاہد خان آفریدی مظفرآباد پہنچ گئے،اپریل تک لیگ کی ڈرافٹنگ مکمل کرنے کا اعلان
بنگلہ دیشی ایئرفورس نے چین کیساتھ ڈرون ٹیکنالوجی کا معاہدہ کیا ہے ۔بھارت کی خارجہ پالیسی مکمل طور پر ناکام ہوچکی ہے ۔ بھارت کی پاکستان کو چین سے دور کرنے کی بھی ایک سازش ناکام ہوگئی جس کے بعد پاکستان کا بنگلہ دیش کو بھی چین کے قریب کرنے میں بڑا کردار ہے
دفاعی ماہرین کے مطابق پاکستانی مسلح افواج نے پاکستان کے اندر بھارتی پراکسی کے خاتمے کیلئے ہنگامی بنیادوں پر تیاری کرلی ہے اور آئندہ تین سے چار ماہ میں بھارتی پراکسی کیخلاف آپریشن مکمل کرلیا جائے گا۔




