اسلام آباد(کشمیر ڈیجیٹل)محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک جبکہ پہاڑی علاقوں میں صبح اور رات میں شدید سرد رہنے کا امکان ہے ۔
گلگت بلتستان، کشمیر ، بالائی خیبر پختونخوا اور شمالی بلوچستان میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کے علاوہ چند مقامات پر بارش اورہلکی برفباری کی بھی توقع ہے۔
مزید یہ بھی پڑھیں:حج ویزوں کا اجراء 8 فروری سے شروع کیا جائےگا، سعودی وزات حج وعمرہ
اسلام آباد اور گردونواح میں دن کے بعد مطلع جزوی ابر آلود اور تیز ہوائیں، گرج چمک کے ساتھ ہلکی بارش کا امکان ہے۔
پنجاب کے اکثر اضلاع میں موسم سرد اور خشک رہنے کے علاوہ مری اور گلیات میں بارش اور ہلکی برفباری کی پیشگوئی کی گئی ہے۔
مزید یہ بھی پڑھیں:آزادکشمیر : پہاڑی سے گر کر زخمی نایاب تیندوا جانبر نہ ہو سکا
محکمہ موسمیات کی رپورٹ کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک جبکہ بالائی پہاڑی علاقوں میں شدید سرد رہا۔
جمعرات کو ریکارڈ کئے گئے کم سے کم درجہ حرارت کی رپورٹ کے مطابق لہہ میں درجہ حرارت منفی 12، استور منفی 8، کالام، سکردو منفی 5 ، مالم جبہ اور گوپس میں منفی 4 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے۔
مزید یہ بھی پڑھیں:سونے کی قیمتوں میں ریکارڈ اضافہ،چاندی میں سرمایہ کاری کا رحجان
گلگت بلتستان اور کشمیر میں جزوی ابر آلود سے ابر آلود موسم، گرج چمک کے ساتھ بارش اور ہلکی برفباری کی توقع ہے۔ محکمہ موسمیات نے شہریوں کو موسم کی شدت کے پیش نظر احتیاط برتنے کی ہدایت بھی جاری کی ہے۔




