اسلام آباد(کشمیر ڈیجیٹل))پاکستان میں نیٹ میٹرنگ نظام کو مرحلہ وارختم کرنےکی تیاریاں کرلی گئیں۔
نیٹ میٹرنگ ریگولیشنز2025 کےمسودے پرنیپرا کل عوامی سماعت کرے گا، نئےسولرصارفین سےاضافی بجلی 26کی بجائے تقریبا ساڑھے 11روپےفی یونٹ میں خریدی جائےگی۔
نئی ریگولیشنزکےتحت سولرصارفین کےساتھ معاہدوں کی مدت7سےکم کرکے5 سال کی جائےگی جبکہ پے بیگ دورانیہ 2 سال سے بڑھاکر5 سال کیا جائے گا
،نیٹ بلنگ اورگراس میٹرنگ نظام متعارف کرانےکی تجویزبھی ہے جس کے نتیجے میں شمسی توانائی استعمال کرنےوالے صارفین کےمالی فوائد میں بڑی کمی کا خدشہ ہے۔
نئی ریگولیشنز کےتحت شمسی صارفین کو حاصل اہم سہولت ختم ہوجائےگی،گرڈ کوفراہم بجلی کوایک کے بدلےایک بنیاد پراستعمال شدہ بجلی کےساتھ ایڈجسٹ نہیں ہوسکےگی
نئی ریگولیشنز کےتحت صارفین گرڈسے حاصل بجلی کے لیے مکمل قومی ٹیرف ادا کریں گے،اضافی شمسی بجلی نسبتاً کم مقررہ نرخ پرتقسیم کار کمپنیوں ڈسکوزکو فروخت کی جائے گی۔
مزید یہ بھی پڑھیں:آزادکشمیر میں پارٹی ٹکٹوں کی تقسیم کیلئے کمیٹی تشکیل دینگے،نیاز اللہ خان نیازی
ڈسکوز کامؤقف ہےکہ نیٹ میٹرنگ کے باعث گرڈکےبنیادی ڈھانچےکےاخراجات کی وصولی متاثرہو رہی ہے۔
حکومت اورڈسکوزکا مؤقف ہےکہ نیٹ میٹرنگ کےباعث آمدن میں کمی واقع ہو رہی ہے۔نیپرانےشمسی صارفین کے لیےنیٹ میٹرنگ کی بجائےگراس میٹرنگ نظام کی سفارش کی ہے۔
نئی ریگولیشنزکے تحت بجلی کی خرید علیحدہ طور پر ریٹیل نرخوں پرکی جائے گی،نئےصارفین اپنی پیدا کردہ تمام بجلی ڈسکوزکوتقریباًساڑھے11 روپےیونٹ پرفروخت کریں گے۔
مزید یہ بھی پڑھیں:وزیراعظم فیصل ممتاز راٹھور سے سردار عتیق کی ملاقات، اہم امور پر تبادلہ خیال
سی پی پی اےنےنیٹ میٹرنگ صارفین کوگرڈپراضافی بوجھ قرار دیا ہے،سی پی پی اے کےمطابق نیٹ میٹرنگ صارفین کی وجہ سے گرڈ صارفین پراضافی بوجھ پڑتاہے،نیپرا نےکہا تھاکہ سولرنیٹ میٹرنگ کی وجہ سےپروٹیکٹڈ صارفین بڑھ رہے ہیں۔
نئےریگولیشننز کےمطابق نیٹ میٹرنگ صارفین کے لیے الگ الگ ٹیرف ہوں گے،نیپرانیٹ میٹرنگ صارف کی پیداواری صلاحیت پرنظرثانی کر سکےگا۔
نیٹ میٹرنگ صارفین کے لیےبجلی کی فروخت اورخریداری کے لیے الگ الگ میٹرز ہوں گے،نیانیٹ میٹرنگ صارف اپنی بجلی کسی دوسرے صارف کوفروخت نہیں کرسکےگا۔مجوزہ نیٹ میٹرنگ ریگولیشنز کااطلاق نئے نیٹ میٹرنگ صارفین پر ہو گا۔




