مظفرآباد( کشمیر ڈیجیٹل) آزاد کشمیر کے ضلع راولاکوٹ میں احتجاج و شرپسندی پر شہریوں نے گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے حکومت سے قیامِ امن، معمولاتِ زندگی کی بحالی کیلئے غیر قانونی سرگرمیوں، شرپسندی، فورسز پر حملوں میں ملوث عناصر کے خلاف سخت کارروائی کا مطالبہ کردیا ہے۔
کشمیر ڈیجیٹل سے گفتگو کرتے ہوئے شہریوں نے حکومت پر زور دیا کہ موجودہ صورتحال کے حل کیلئےموثر اور عملی اقدامات کئے جائیں۔
یہ بھی پڑھیں:، ریاست مخالف مبینہ پروپیگنڈا،راولاکوٹ میں کالعدم ایکشن کمیٹی کیخلاف آوازیں بلند، سخت ایکشن کامطالبہ
شہری نے کہا کہ بیرونی ایجنڈے پر کارفرما اور ریاستی اداروں کو غیر مستحکم کرنے کی کوشش کرنے والے عناصر کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی ہونی چاہیے۔
ایک اور شہری نے گفتگوکرتے ہوئےکہا کہ کالعدم تنظیم کی سرگرمیوں کے باعث راولاکوٹ اور پونچھ ڈویژن میں گزشتہ سے ماہ سے عام لوگ بری طرح متاثر ہیں جبکہ میڈیکل کالجز اور یونیورسٹیاں اور سکولوں کے طلبہ کو بھی شدید مشکلات کا سامنا ہے۔
انہوں نے کہا کہ علاقے کے عوام کو یرغمال بنا کر ان کی تعلیم، روزگار اور روزمرہ زندگی متاثر کرنا کسی صورت قابل قبول نہیں۔
یہ بھی پڑھیں:پلندری،کالعدم ایکشن کمیٹی کی فائرنگ سے پولیس اہلکارارباب خانزادہ شہید، قاتلوں کی گرفتاری کا مطالبہ
انہوں نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ اپنی آئینی و قانونی ذمہ داریاں پوری کرتے ہوئے غیر قانونی سرگرمیوں میں ملوث عناصر کے خلاف کارروائی کرے اور علاقے میں امن و امان بحال کرائے۔
شہریوں کا مزید کہنا تھا کہ ماورائے آئین اور ماورائے قانون اقدامات کی کسی صورت حمایت نہیں کی جا سکتی ہے۔




