پاکستان میں پہلی بار چینی برانڈ کی جدید الیکٹرک SUV دستیاب!

ماسٹر چنگان موٹرز لمیٹڈ نے پاکستان کی آٹوموبائل صنعت میں ایک نیا سنگِ میل عبور کرتے ہوئے ڈیپال ایس زیرو فائیو رینج ایکسٹینڈڈ الیکٹرک وہیکل کی کمرشل پیداوار کا آغاز کر دیا ہے، جو ملک کی پہلی مقامی طور پر اسمبل کی جانے والی پریمیم رینج ایکسٹینڈڈ الیکٹرک اسپورٹس یوٹیلیٹی گاڑی ہے۔

چودہ نومبر دو ہزار پچیس کو پاکستان آٹو شو میں پہلی بار متعارف کرائی گئی یہ گاڑی اب ڈیلیوری کے مرحلے میں داخل ہو چکی ہے۔ ڈیپال ایس زیرو فائیو کی تیاری کراچی میں واقع ماسٹر چنگان کے جدید مینوفیکچرنگ پلانٹ میں کی جا رہی ہے، جہاں جدید روبوٹکس اور نئے پیداواری نظام کے ذریعے نوّے دن سے بھی کم عرصے میں مشینری کی تنصیب سے مکمل پیداوار تک کا سفر طے کیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں: کم بجٹ، زیادہ فائدہ، 2026 کی 7 سستی گاڑیاں کونسی ہیں؟

اس پیش رفت کے بعد ماسٹر چنگان پاکستان میں چوتھی بڑی آٹوموبائل برانڈ کے طور پر اپنی پوزیشن مزید مضبوط کر چکی ہے، اور اب تک ملک بھر میں پینسٹھ ہزار سے زائد صارفین کو گاڑیاں فراہم کی جا چکی ہیں۔

ڈیپال ایس زیرو فائیو رینج ایکسٹینڈڈ الیکٹرک وہیکل ماسٹر چنگان کے نئے برانڈ فلسفے ’’موونگ دی نیو جنریشن‘‘ کی عملی تصویر ہے، جس کا مقصد پاکستان میں نئی توانائی پر چلنے والی گاڑیوں کو متعارف کرانا ہے۔ اس وژن کے تحت الیکٹرک نقل و حرکت کو مقامی انفراسٹرکچر اور ڈرائیونگ حالات کے مطابق آسان اور قابلِ عمل بنایا جا رہا ہے۔

ماسٹر چنگان موٹرز کے چیف ایگزیکٹو افسر دانیال ملک نے اس موقع پر کہا، ’’کمپنی کا مقصد صرف نئی گاڑیاں متعارف کرانا نہیں بلکہ ایسی جدت لانا ہے جو پاکستان کے لیے عملی اور مؤثر ثابت ہو۔ ڈیپال ایس زیرو فائیو صارفین کے اہم خدشات، بالخصوص سفر کی حد سے متعلق بے چینی، کو مؤثر انداز میں حل کرتی ہے اور حقیقی الیکٹرک ڈرائیونگ کا تجربہ فراہم کرتی ہے۔‘‘

مزید پرھیں: سوزوکی کی نئی گاڑی آسان اقساط پر حاصل کرنے کاسنہرا موقع!

ڈیپال ایس زیرو فائیو کی مجموعی ڈرائیونگ رینج ایک ہزار کلومیٹر سے زائد ہے۔ یہ گاڑی مکمل طور پر الیکٹرک ڈرائیو پر چلتی ہے اور فوری طاقت فراہم کرتی ہے۔ گاڑی میں 27.28 کلو واٹ آور گولڈن شیلڈ بیٹری نصب ہے، جبکہ آن بورڈ رینج ایکسٹینڈر صرف ضرورت کے وقت بیٹری کو ری چارج کرنے کے لیے بطور جنریٹر کام کرتا ہے۔ چنگان کے ای پی اے ون خالص الیکٹرک پلیٹ فارم پر تیار کی گئی اس گاڑی میں وزن کی متوازن تقسیم رکھی گئی ہے، جو بہتر ہینڈلنگ اور ہموار ڈرائیونگ کو یقینی بناتی ہے۔

Scroll to Top