محسن نقوی

پی ایس ایل کے انٹرنیشنل میڈیا رائٹس کی فروخت کا تاریخی ریکارڈ قائم

ایچ بی ایل پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے ایک سال کے انٹرنیشنل میڈیا رائٹس پاکستانی کمپنی نے ریکارڈ قیمت میں خرید لیے۔ جس کیساتھ  پی ایس ایل کے انٹرنیشنل میڈیا رائٹس کی فروخت کے ساتھ تاریخی ریکارڈ قائم ہو گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: پی ایس ایل 11: جیسن گلیسپی نئی فرنچائز حیدرآباد کے ہیڈ کوچ مقرر

پاکستانی کمپنی نے پی سی بی کی مقررہ ریزرو قیمت سے بھی زیادہ بولی لگائی جس کے بعد گزشتہ سال کے مقابلے میں انٹرنیشنل میڈیا رائٹس کی مالیت میں 149 فیصد اضافہ ریکارڈ ہوا ہے۔

یہ اضافہ ایچ بی ایل پی ایس ایل کی بڑھتی ہوئی مقبولیت اور برانڈ ویلیو کا واضح ثبوت ہے۔

سی ای او،پی ایس ایل سلمان نصیر کا کہنا ہے کہ پی ایس ایل دنیا کی صفِ اول کی ٹی ٹوئنٹی لیگز میں اپنی جگہ مضبوط کر رہا ہے۔

سلمان نصیر نے کہا کہ انٹرنیشنل میڈیا رائٹس میں 149 فیصد اضافہ ایچ بی ایل پی ایس ایل پر عالمی اعتماد کا عکاسی ہے۔ پی ایس ایل کی مسابقتی اور معیاری کرکٹ نے دنیا بھر کے شائقین کی توجہ حاصل کر لی۔

یہ بھی پڑھیں: پی ایس ایل، فرنچائزز نے کون سے کھلاڑیوں کو برقرار رکھا؟فہرست جاری

سی ای اوپی ایس ایل سلمان نصیر نے کہا کہ نئے معاہدے نے لیگ کی بزنس گروتھ پر ہمارے اعتماد کو مزید مضبوط کیا ہے۔

Scroll to Top