مظفرآباد(کشمیر ڈیجیٹل)آزادکشمیر میں موسم نے پھر انگڑائی لے لی۔ محکمہ موسمیات نے ایک بارپھر بارش اور برف باری کی پیشگوئی کرتے ہوئے شہریوں کیلئے الرٹ جاری کر دیا
آزادکشمیر بھر میں موسم سرد اور پہاڑوں پر برفباری جبکہ بالائی علاقوں میں بارش وقفے وقفے سے جاری ہے جبکہ محکمہ موسمیات نے آئندہ 24 گھنٹے میں مزید بارش اور پہاڑوں پر برفباری کا عندیہ دیا ہے ۔
آزادکشمیر میں سردی کی شدت کے باوجود سیاحوں کی بڑی تعداد نے آزادکشمیر کے بالائی علاقوں کا رخ کرلیا ۔
مزید یہ بھی پڑھیں:پہلی مسلم خاتون افسر اسرائیلی فوج کی ترجمان مقرر
مظفرآباد کے سیاحتی مقام پرآنیوالے والے سیاحوں نے سیاحتی مقامات پر حکومت آزادکشمیر کے اقدامات کو خوب سراہا ۔
بالائی وادی نیلم میں شدید برف باری کا سلسلہ دوبار شروع،وادی نیلم میں دو روز کے وقفے کے بعد بارشوں اور پہاڑوں پر برفباری کا سلسلہ دوبارہ شروع ہوچکا ہے
مزید یہ بھی پڑھیں:فریال تالپورمیرپور پہنچ گئیں،بیرسٹر سلطان کے انتقال پرتعزیت،اہم فیصلے متوقع
ٹھنڈی یخ بستہ ہوائیں چلنے کی وجہ سے سردی کی لہر میں بھی اضافہ ہوچکا ہے۔
زرائع کے مطابق آزاد کشمیر کے مختلف علاقوں میں برفباری کا سلسلہ شروع ہو گیا ہے بعض علاقوں میں بارش سے موسم سرد ہوگیا۔
مزید یہ بھی پڑھیں:ممبر الیکشن کمیشن سید نظیرالحسن گیلانی کی تقرری چیلنج، سماعت 10 فروری کو مقرر
ترجمان ہائی ویزڈویژن باغ کے مطابق لسڈنہ اور سدھن گلی میں برف باری شروع ہو چکی ہے۔ مشینز اور آپریٹرز روانہ کر دیےگئےہیں۔
ہنگامی صورتحال میں مشینز فوراً رسپانس کیلئے تیار ہیں۔ ورنہ برفباری کے رکنے کا انتظار کیا جائے گاجس کے بعدبرف صفائی کا کام شروع کیا جائےگا۔
سیاحوں اور شہریوں کو ہدایات جاری کی گئی ہیں کہ مذکورہ روٹس پرغیر ضروی سفر سے گریز کریں۔
محکمہ موسمیات نے خبردار کیا ہے کہ برف باری کے باعث سڑکوں پر پھسلن سے ٹریفک کی روانی متاثر ہو سکتی ہے جب کہ بالائی علاقوں میں لینڈ سلائیڈنگ کا خدشہ بھی موجود ہے۔
اس حوالے سے سیاحوں اور مقامی افراد کو غیر ضروری سفر سے گریز اور احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔
دوسری طرف آزادکشمیر میں ہونیوالی برفباری کے باعث کئی سڑکیں ابھی تک بند ہیں جبکہ بجلی بھی بحال نہ ہوسکی ہے۔




