میرپور (کشمیر ڈیجیٹل) پیپلزپارٹی آزاد کشمیر کے سیاسی امور کی انچارج فریال تالپور میرپور آزاد کشمیر پہنچ گئی ہیں۔
وزیراعظم آزاد کشمیر راجہ فیصل ممتاز راٹھور بھی ان کے ہمراہ موجود ، پیپلز پارٹی آزاد کشمیر کے رہنماؤں اور کارکنان نے فریال تالپور کا پرتپاک استقبال کیا۔
مزید یہ بھی پڑھیں:ہارون ریاض مغل ایڈووکیٹ کا عوامی ایکشن کمیٹی چھوڑنے کا اعلان
اپنے دورے کے دوران فریال تالپور نے مرحوم صدر آزاد کشمیر بیرسٹر سلطان محمود چودھری کے گھر جا کر ان کے انتقال پر اہل خانہ سے اظہارِ تعزیت کیا۔
زرائع کے مطابق انچارج سیاسی امور فریال تالپورصدرمرحوم بیرسٹر سلطان محمود چوہدری کی جگہ صدارتی عہدے کیلئے پارٹی سمیت مختلف جماعتوں کے رہنمائوں سے مشاورت کریں گی ۔
مزید یہ بھی پڑھیں:ایپسٹین فائلز میں عمران خان اور شاہ محمود قریشی کے نام بھی سامنے آگئے
صدر آزادکشمیر بیرسٹر سلطان محمود کے انتقال کی تعزیت کے بعد فریال تالپور سابق وزیراعظم آزاد کشمیر چودھری عبدالمجید کی رہائش گاہ ان کی عیادت کریں گی اور ان کی صحت سے متعلق دریافت کریں گی۔
مزید یہ بھی پڑھیں:مظفرآباد کی طالبہ رامین حسن کو سعودی عرب میں عالمی اعزازسے نوازا گیا
میرپور آمد کے دوران فریال تالپور کی مختلف سیاسی و سماجی شخصیات سے ملاقاتیں بھی متوقع ہیں جبکہ دورے کے دوران آزاد کشمیر کی مجموعی سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیے جانے کا بھی امکان ہے۔
سابق وزیراعظم پاکستان راجہ پرویز اشرف ، قائمقام صدر آزاد کشمیر چوہدری لطیف اکبر ، وزیر اعظم آزاد کشمیر راجہ فیصل ممتاز راٹھور ، سابق وزیراعظم آزاد کشمیر و سینئر رہنما پاکستان پیپلز پارٹی سردار تنویر الیاس خان بھی شریک تھے
صدر پی پی پی آزاد کشمیر چوہدری محمد یاسین، سینئر رہنما پاکستان پیپلز پارٹی چوہدری ریاض، پی پی پی ایم پی اے سابقہ وزیر داخلہ سندھ سردار سہیل انور خان سیال نے صدر ریاست بیرسٹر سلطان محمود چوہدری مرحوم کی وفات پر وزیر حکومت چوہدری یاسر سلطان ، وزیر حکومت چوہدری ارشد حسین ، چوہدری سعود سلطان اور اہلخانہ کے دیگر عزیز و اقارب سے تعزیت کا اظہار کیا،
مرحوم کی آزاد خطہ کی تعمیر وترقی ، مسئلہ کشمیر کو ملکی و بین الاقوامی سطح پر اجاگر کرنے اور گرانقدر سیاسی ، سماجی و قومی خدمات کو زبردست الفاظ میں خراج تحسین پیش کرتے ہوئے مرحوم کے ایصالِ ثواب اور درجات کی بلندی کے لیے فاتحہ خوانی کی ۔
اس موقع پر وزرائے حکومت چوہدری قاسم مجید ، جاوید بڈھانوی ، چوہدری رشید ، چوہدری اخلاق ، نبیلہ ایوب ، ممبر اسمبلی تقدیس گیلانی ، مشیر حکومت سردار احمد صغیر ، چیئرمین علماء و مشائخ کونسل آزاد کشمیر صاحبزادہ ذولفقار علی و دیگر رہنما بھی موجود تھے ۔




