کراچی، لاہور،اسلام آباد(کشمیر ڈیجیٹل)اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے یوم یکجہتی کشمیر کے سلسلے میں عام تعطیل کا اعلان کردیا۔
اسٹیٹ بینک سے جاری اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ بینک دولت پاکستان حکومت پاکستان کے اعلان کے مطابق ملک بھر میں تمام بینکس جمعرات 5 فروری 2026 کو’’یوم کشمیر‘‘ کے موقع پر بند رہیں گے۔
مزید یہ بھی پڑھیں:آزادکشمیر: موسم نے پھر انگڑائی لے لی، شہریوں کیلئےالرٹ جاری
وفاقی حکومت نے یوم یک جہتی کشمیر کے موقع پر ملک بھر میں 5 فروری کو عام تعطیل کا اعلان کیا ہے اور اس حوالے سے نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے۔
مزید یہ بھی پڑھیں:حکومت اور مہاجرین جموں وکشمیر کے مابین ہنگامی اجلاس، بھوک ہڑتال کی دھمکی
حکومت پنجاب نے 6 فروری کو بھی صوبے بھر میں چھٹی کا اعلان کیا ہے اور صوبائی حکومت نے کہا ہے کہ صوبائی سطح پر بسنت کے موقع پر 6 فروری کو چھٹی ہوگی۔
مزید یہ بھی پڑھیں:ممبر الیکشن کمیشن سید نظیرالحسن گیلانی کی تقرری چیلنج، سماعت 10 فروری کو مقرر
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے بیان میں کہا تھا کہ صوبے کے عوام کو 5 فروری اور 6 فروری کے بعد ہفتہ اتوار کی چھٹیوں پر لطف اندوز ہونے کا موقع ملے گا۔
دوسری جانب وفاقی حکومت نے بھی 5 فروری 2026 کو ’’یومِ کشمیر‘‘ کے موقع پر ملک بھر میں عام تعطیل کا باقاعدہ اعلان کر دیا ہے۔
کابینہ ڈویژن کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق، اس دن تمام وفاقی و صوبائی سرکاری ادارے، تعلیمی مراکز اور بینک بند رہیں گے، جبکہ بیشتر نجی دفاتر میں بھی تعطیل ہوگی۔
اس فیصلے کا مقصد کشمیری عوام کے حقِ خودارادیت کی حمایت اور ان کے ساتھ قومی سطح پر یکجہتی کا اظہار کرنا ہے۔
یومِ کشمیر کے موقع پر ملک کے طول و عرض میں خصوصی تقاریب، سیمینارز اور ریلیوں کا اہتمام کیا جائے گا۔ صبح 10 بجے کشمیری شہدا کو خراجِ عقیدت پیش کرنے کے لیے ایک منٹ کی خاموشی اختیار کی جائے گی،
جبکہ شاہراہوں پر انسانی ہاتھوں کی زنجیر بنا کر دنیا کو اتحاد کا پیغام دیا جائے گا۔
حکومت کا کہنا ہے کہ یہ دن عوام کو مسئلہ کشمیر کی تاریخی اور انسانی اہمیت سے آگاہ کرنے کے لیے انتہائی کلیدی حیثیت رکھتا ہے۔
یہ تعطیل پاکستان کے دیگر اہم قومی ایام، جیسے یومِ پاکستان اور یومِ آزادی کی طرح پورے جوش و جذبے سے منائی جاتی ہے۔ وفاقی دارالحکومت سمیت تمام چھوٹے بڑے شہروں میں دعائیہ اجتماعات منعقد ہوں گے
کشمیریوں کی جدوجہدِ آزادی کی کامیابی کے لیے خصوصی دعائیں کی جائیں گی۔ انتظامیہ کی جانب سے سکیورٹی کے بھی سخت انتظامات کیے گئے ہیں تاکہ تمام پروگرام پرامن طریقے سے منعقد ہو سکیں۔




