انتظامیہ کی لاپرواہی،بساڑی چاربیاڑ روڈ پربرف تاحال برقرار، خوراک کی قلت

چاربیاڑ(کشمیر ڈیجیٹل)سدھنوتی میں حالیہ برف باری کو ایک ہفتہ گزر جانے کے باوجود انتظامیہ چار بیاڑ سے بساڑی جانے والی مرکزی سڑک کو برف سے صاف کروانے میں مکمل طور پر ناکام ہو چکی ہے۔

سڑک بند ہونے کے باعث سینکڑوں گھروں پر مشتمل آبادی شدید مشکلات کا شکار ہے اور عوام کا جینا محال ہو کر رہ گیا ہے۔

مزید یہ بھی پڑھیں:ریٹائرمنٹ کی عمر میں اضافے کا وائرل نوٹیفکیشن بے بنیاد قرار

سڑک کی بندش کے باعث نہ صرف روزمرہ استعمال کی اشیائے ضروریہ کی ترسیل متاثر ہو رہی ہے بلکہ مریضوں کو علاج معالجے کے لیے ہسپتال پہنچانا بھی انتہائی دشوار ہو چکا ہے۔

عوام کے مطابق بازار سے کھانے پینے کی اشیاء لانا ایک بڑا مسئلہ بن چکا ہے جبکہ آمد و رفت شدید حد تک محدود ہو گئی ہے۔

مزید یہ بھی پڑھیں:راولاکوٹ: بی آئی ایس پی عملے کا نارواسلوک، مستحق خواتین خوار ہونے لگیں

مقامی شہریوں کا کہنا ہے کہ متعدد بار انتظامیہ کو صورتحال سے آگاہ کیا گیا، تاہم تاحال کوئی عملی اقدام دیکھنے میں نہیں آیا۔

مزید یہ بھی پڑھیں:علیمہ خان کے ناقابل ضمانت وارنٹ جاری، عدالت پیش کرنیکا حکم

شدید برفباری کے باعث بساڑی چاربیاڑ روڈ پر برف جمع ہونے سے سڑک بند ہو گئی تھی جس کے باعث ٹریفک کی روانی متاثر ہوئی۔

عوامی حلقوں نے اعلیٰ حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ فوری طور پر سڑک کی بحالی کو یقینی بنایا جائے تاکہ علاقے کے مکینوں کو مزید مشکلات سے بچایا جا سکے۔

Scroll to Top