راولپنڈی (کشمیر ڈیجیٹل) ترکیہ آرمی چیف آف جنرل اسٹاف جنرل سلجوک بایراکتاراوغلو دورے پرپاکستان پہنچ گئے ۔ فیلڈمارشل سید عاصم منیر سے اہم ملاقات،
ترکیہ کے چیف آف جنرل اسٹاف جنرل سلجوک بایراکتار اوغلو نے جنرل ہیڈکوارٹرز (GHQ) میں فیلڈ مارشل سید عاصم منیر، چیف آف آرمی اسٹاف اور چیف آف ڈیفنس اسٹاف سے ملاقات کی۔
مزید یہ بھی پڑھیں:آزاد کشمیر :یکم سے 3 فروری تک بارش اور برفباری، ایڈوائزی جاری
ترکیہ چیف آف جنرل سٹاف جنرل سلجوک بایراکتاراوغلو کی جی ایچ کیو آمد پرپاک فوج کے دستے نے شاندار گارڈ آف آنر سے استقبال کیا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق ملاقات کے دوران باہمی دلچسپی کے امور، خطے اور عالمی سطح پر سیکورٹی کے پہلوؤں، اور دفاعی و عسکری تعاون کو مضبوط بنانے کے امکانات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
General Selcuk, Chief of the Turkish General Staff, called on Field Marshal Syed Asim Munir, at General Headquarters today. Upon his arrival at the General Headquarters, he was presented with the guard of honor by a smartly turned contingent of the Pak Armed Forces. @KulAalam pic.twitter.com/J7nsy7uuyV
— Media Talk (@mediatalk922) January 30, 2026
دونوں عسکری رہنماؤں نے پاکستان-ترکی تعلقات کی موجودہ راہ پر اطمینان کا اظہار کیا اور قریبی رابطہ اور دفاعی تعاون بڑھانے کی ضرورت پر زور دیا۔
مزید یہ بھی پڑھیں:ملک میں بارش برسانے والا سسٹم داخل ہونے کو تیار، پہاڑی علاقوں میں برفباری کا امکان
فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے پاکستان اور ترکیہ کے تاریخی تعلقات، اور عوامی روابط کو سراہا اور ترکی کی مسلح افواج کے تعاون کی قدر دانی کی۔ انہوں نے دوطرفہ عسکری تعلقات کو مزید مضبوط کرنے کے پاکستان کے عزم کو دہرایا۔
جنرل سلجوک بایراکتار اوغلو نے گرم جوشی سے استقبال پر شکریہ ادا کیا اور پاکستان آرمی کے پیشہ ورانہ معیار کو سراہا۔ انہوں نے دفاعی تعاون، تربیت، مشترکہ مشقیں اور صلاحیت سازی کے اقدامات کو گہرا کرنے کے لیے ترکی کے عزم کو بھی دہرایا۔
یہ دورہ پاکستان اور ترکیہ کے اسٹریٹجک پارٹنرشپ کی مضبوطی اور خطے میں امن، استحکام اور سلامتی کے مشترکہ عزم کی عکاسی کرتا ہے۔




