جہلم ویلی(جہلم ویلی) چناری کے نواحی چھم میں بجلی کی طویل ترین لوڈ شیڈنگ کے خلاف عوام سڑکوں پرآگئے۔
عوامِ علاقہ چھم ممدوبیلا نے بجلی کی شدید لوڈشیڈنگ کے خلاف احتجاج ریکارڈ کرواتے ہوئے انتظامیہ اور حکومت کو فوری ایکشن لینے کا الٹی میٹم دیدیا۔
مزید یہ بھی پڑھیں:ترکیہ آرمی چیف جنرل سلجوک بایراکتار اوغلو پاکستان پہنچ گئے، فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سے اہم ملاقات
ڈاکٹر تصدق حسین کاظمی، سید اخلاق حسین کاظمی ،چوہدری عبد الرشید ممبر لوکل کونسل ،غلام رسول نے مظاہرین سے خطاب کرتےہوئے کہا کہ حالیہ بارشوں کے باعث پانی کی کمی پوری ہو چکی ہے اس کے باوجود بجلی کی لوڈشیڈنگ میں کوئی کمی نہیں کی گئی ۔
چوبیس گھنٹوں میں صرف چھ گھنٹے بجلی فراہم کی جا رہی ہے جو عوام کیلئے ناقابلِ برداشت ہے۔
مزید یہ بھی پڑھیں:سانحہ بھاٹی گیٹ: عظمیٰ بخاری کی وزارت سے استعفیٰ دینے کی پیشکش
مظاہرین نےحکومت سے مطالبہ کیا کہ لوڈشیڈنگ کا فوری طور پر خاتمہ کیا جائے اور بلا تعطل بجلی کی فراہمی یقینی بنائی جائے۔
مزید یہ بھی پڑھیں:وزیراعظم کا صنعتوں کیلئے بجلی کے ٹیرف میں 4 روپے 4 پیسے کمی کا اعلان
احتجاج میں شریک افراد نے مزید کہا کہ وہ انتظامیہ کو تین دن کی مہلت دیتے ہیں، اگر اس دوران مسئلے کا حل نہ نکالا گیا تو وہ نہر کا پانی بند کرنے پر مجبور ہوں گے۔




