مظفرآباد(کشمیر ڈیجیٹل) اسٹیٹ ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی آزاد کشمیر کی یکم تا 3 فروری بارش اور برفباری کی ویدر ایڈوائزری جاری
محکمہ موسمیات کے مطابق 30 جنوری کی رات سے مغربی ہواؤں کا سلسلہ ملک میں داخل ہوگا۔
مزید یہ بھی پڑھیں:وادی تیراہ میں آپریشن کی افواہیں پروپیگنڈا،دشمن کو دھول چٹادی، سکیورٹی حکام
یکم سے 3 فروری تک آزاد کشمیر کے پہاڑی علاقوں میں ہلکی سے درمیانی برفباری کا امکان ہے۔
یکم جنوری سے 03 فروری کے دوران نیلم ویلی، مظفرآباد، جہلم ویلی، راولاکوٹ، باغ، حویلی اور پونچھ میں بارشوں اور بالائی علاقوں میں شدید برفباری کا امکان ہے۔
موسمی صورتحال کے باعث لینڈ سلائیڈنگ، سڑکوں کی بندش اور آمدورفت میں رکاوٹ کا شدید خدشہ ہے۔
اہم ہدایات:
غیر ضروری سفر سے گریز کریں۔
عوام الناس اور سیاح حضرات سفر سے قبل تازہ موسمی اور روڈ کنڈیشن معلوم کریں۔
پہاڑی علاقوں میں رہائش پذیر افراد احتیاطی تدابیر اختیار کریں۔
ہنگامی صورتحال میں ضلعی انتظامیہ، ریسکیو 1122 اور متعلقہ اداروں سے رابطہ کریں۔
ایس ڈی ایم اے کے مطابق آزادکشمیر کے بالائی علاقوں میں برفباری کے باعث سڑکیں بند اور پھسلن کا خدشہ بھی موجود ہے ۔
مزید یہ بھی پڑھیں:ملک میں بارش برسانے والا سسٹم داخل ہونے کو تیار، پہاڑی علاقوں میں برفباری کا امکان
ایس ڈی ایم اے حکام کا کہنا ہے کہ حساس علاقوں میں لینڈ سلائیڈنگ کا خطرہ موجود ہے ۔ درجہ حرارت میں نمایاں کمی متوقع، شہری احتیاط کریں۔
ایس ڈی ایم اے حکام کی ضلعی انتظامیہ، ریسکیو 1122 اور متعلقہ محکموں کو ہائی الرٹ رہنے کی ہدایت،ڈی ای او سیز کے ذریعے چوبیس گھنٹے صورتحال مانیٹر کرنے کا حکم
مزید یہ بھی پڑھیں:انسانی حقوق کے بغیر کوئی سودا قبول نہیں ،سابق وزیراعظم آزادکشمیر
لینڈ سلائیڈنگ اور ژالہ باری کے خدشات پر مسافروں کو پیشگی آگاہی دینے کی ہدایت،سیاح اور مسافر پہاڑی علاقوں کے سفر میں احتیاط برتیں۔
عوامی آگاہی مہم تیز کرنے، سیلابی ریلوں اور برفانی طوفان سے متعلق احتیاطی تدابیر جاری کرنے کا حکم
مزید یہ بھی پڑھیں:وادی لیپہ میں شدید برفباری کے باوجود پاک فوج عوامی خدمت میں مصروف عمل
ہائی رسک علاقوں میں ایمرجنسی سروسز اور آلات کی دستیابی یقینی بنانے کی ہدایت




