راولپنڈی(کشمیر ڈیجیٹل)انسداد دہشتگردی عدالت راولپنڈی نے بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کے طبی معائنے سے متعلق دائر درخواست سماعت کیلئے منظورکرلی ۔
راولپنڈی انسداد دہشتگردی عدالت نے درخواست سماعت کیلئے منظور کرتےہوئے فریقین کونوٹس جاری کردیا جبکہ کل جواب طلب کرلیا ۔
مزید یہ بھی پڑھیں:مسلم لیگ ن کے ٹکٹ ہولڈرز سے انٹرویو نوازشریف کرینگے، اجلاس میں فیصلہ
راولپنڈی کی انسداد دہشتگردی عدالت میں بانی پی ٹی آئی اوربشریٰ بی بی کےطبی معائنےسےمتعلق درخواست پرابتدائی سماعت ہوئی۔
مزید یہ بھی پڑھیں:پہلا ٹی 20:پاکستانی ٹیم نے آسٹریلیا کو 22 رنز سے شکست دے دی
جج امجدعلی شاہ نےدرخواست پرابتدائی سماعت کی،عدالت نے درخواست کوقابلِ سماعت قراردیتے ہوئےفریقین کو نوٹس جاری کر دیئے اور کل جواب طلب کرلیا۔
مزید یہ بھی پڑھیں:پہلا ٹی 20:پاکستانی ٹیم نے آسٹریلیا کو 22 رنز سے شکست دے دی
درخواست وکیل محمد فیصل ملک کی جانب سےدائردرخواست میں مؤقف اختیارکیا گیاکہ بانی پی ٹی آئی اوربشریٰ بی بی کی صحت سے متعلق میڈیا رپورٹس باعثِ تشویش ہیں۔
وکیل فیصل ملک نےعدالت سےاستدعا کی کہ بانی پی ٹی آئی اوربشریٰ بی بی کا طبی معائنہ انکےذاتی معالجین سےکروایا جائے۔
مزید یہ بھی پڑھیں:ڈپٹی کمشنر بینش جرال کی ڈی جی بی آئی ایس پی سے ملاقات،رقوم تقسیم کے نئے طریقے پرغور
درخواست میں مؤقف اختیارکیاگیاکہ ذاتی معالجین ڈاکٹرعاصم یونس،ڈاکٹر خرم اورڈاکٹر ثمینہ نیازی سےمیڈیکل چیک اپ کرانےکی اجازت دی جائے۔




