لاہور(کشمیرڈیجیٹل)پاکستانی کرکٹ ٹیم نے پہلے ٹی ٹوئنٹی میچ میں آسٹریلیا کو 3 میچز کی سیریز کے پہلے ٹی ٹوئنٹی میں 22 رنز سے شکست دے کر سیریز میں 0-1 کی برتری حاصل کی۔
قذافی اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں پاکستان کے کپتان سلمان علی آغا نے ٹاس جیت کر پہلےبیٹنگ کا فیصلہ کیا۔
مزید یہ بھی پڑھیں:ڈپٹی کمشنر بینش جرال کی ڈی جی بی آئی ایس پی سے ملاقات،رقوم ترسیل یقینی بنانے پرغور
پاکستان نے مقررہ 20 اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 168 رنز بنائے۔ صائم ایوب 40 رنز کے ساتھ نمایاں بیٹر رہے۔
جواب میں آسٹریلیا کی ٹیم مقررہ اوور میں 8 وکٹوں پر 146 رنز بناسکی۔
مزید یہ بھی پڑھیں:مجہوئی :عوام حکومت کیخلاف ایک بار پھر سڑکوں پر ، تین دن کا الٹی میٹم دیدیا
آسٹریلیا کے خلاف پاکستان کا آغاز اچھا نہ تھا، میچ کی پہلی ہی گیند پر صاحبزادہ فرحان صفر پر آؤٹ ہوگئے۔
ایک وکٹ گرنے کے بعد صائم ایوب اور کپتان سلمان علی آغا نے ذمہ درانہ بیٹنگ کی اور دلکش شاٹس کھیلے۔
تاہم 74 کے مجموعی اسکور پر صائم ایوب 40 رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔اس کے بعد سلمان علی آغا 39، بابر اعظم 24، فخر زمان 10، عثمان خان 18، شاداب ایک اور شاہین صفر پر آؤٹ ہوئے۔
مزید یہ بھی پڑھیں:سوزوکی پاکستان کا سرٹیفائیڈ استعمال شدہ گاڑیوں کا پروگرام لانچ
محمد نواز 15 رنز کے ساتھ ناٹ آؤٹ رہے۔یوں پاکستان نے مقررہ 20 اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 168 رنز اسکور کیے۔
آسٹریلیا کے ایڈم زمپا نے 24 رنز کے عوض 4 وکٹیں حاصل کیں جبکہ بارلیٹ اور بیئرڈمین نے 2،2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔
واضح رہے کہ آسٹریلوی ٹیم کی جانب سے ٹیم کی قیادت ٹریوس ہیڈ کر رہے ہیں جب کہ 3 کھلاڑی نے ڈیبیو کیا جن میں ماہلی بیئرڈمین ، جیک ایڈورڈز اور میتھیو رنشا شامل ہیں۔
پاکستان کی پلئینگ الیون میں صائم ایوب ،صاحبزادہ فرحان ، سلمان علی آغا ،بابر اعظم، فخر زمان ، عثمان خان ،شاداب خان ،محمد نواز، شاہین آفریدی ،سلمان مرزا اورابرار احمد شامل ہیں۔




