جہلم ویلی (کشمیر ڈیجیٹل نیوز) ڈپٹی کمشنر جہلم ویلی بینش جرال کی ڈائریکٹر جنرل بینظیر انکم سپورٹ پروگرام ڈاکٹر عبدالعزیز کے ساتھ اہم ملاقات ہوئی جس میں مستحقین کو رقوم کی فراہمی کے عمل کو مزید مؤثر اور شفاف بنانے پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔
ملاقات کے دوران مستحقین کو براہ راست ان کے بینک اکاؤنٹس میں رقم منتقل کرنے کے نئے طریقہ کار پر بھی غور کیا گیا تاکہ بے ضابطگی اور تاخیر کے امکانات کو کم کیا جا سکے۔
ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ حکومت مستحق خاندانوں کو بروقت اور آسان سہولت فراہم کرنے کے لیے تمام ممکن اقدامات کر رہی ہے۔۔۔۔
مزید یہ بھی پڑھیں:مجہوئی :عوام حکومت کیخلاف ایک بار پھر سڑکوں پر ، تین دن کا الٹی میٹم دیدیا
اس سے قبل ڈپٹی کمشنر جہلم ویلی بینش جرال نے بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کے پیسے کی ادائیگی کے طریقہ کار پر سخت برہمی کا اظہار کرتے ہوئے نوٹس لے لیا تھا۔
ترجمان ضلعی انتظامیہ کے مطابق ریجنل ڈائریکٹر مظفرآباد بی آئی ایس پی بھی دورہ پر پہنچ گئے۔ مزید تین ڈیوائسز بھی ایکٹو کردی گئی ہیں اس سلسلے میں خواتین کیلئے بیٹھنے کا بھی انتظام کریں گے۔
اس سے قبل سیکرٹری ہیلتھ آزاد کشمیر نے ضلع جہلم ویلی کا دورہ کیا اور ڈپٹی کمشنر محترمہ بینش جرال سے بھی ملاقات کی۔
اس دوران ضلع میں محکمہ صحت کو درپیش چیلنجز، طبی سہولیات، انسانی وسائل، بنیادی ڈھانچے اور ادویات کی فراہمی سے متعلق مختلف مسائل زیر بحث آئے۔
ملاقات میں مسائل کے حل کے لیے مؤثر تجاویز اور عملی اقدامات پر غور کیا گیا۔ ڈپٹی کمشنر نے صحت کے شعبے میں بہتری کیلئے جاری کوششوں اور درپیش زمینی حقائق سے آگاہ کیا،
جبکہ سیکرٹری ہیلتھ نے درکار سہولیات کی فراہمی کے لیے ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کرائی۔




