مجہوئی :عوام حکومت کیخلاف ایک بار پھر سڑکوں پر ، تین دن کا الٹی میٹم دیدیا

گڑھی دوپٹہ (کشمیر ڈیجیٹل)مجہوئی سی ٹو مالسی کیمپ کے سامنے عوام کا حکومتی پالیسی اور محکمہ برقیات کیخلاف احتجاجی مظاہرہ جس میں ہزاروں کی تعداد میں لوگوں نے شرکت کی ۔

مزید یہ بھی پڑھیں:میرپورپولیس کی بڑی کارروائی،2کروڑ مالیتی سونا برآمد ،ملزم گرفتار

آزادکشمیر میں چارٹرآف ڈیمانڈ کیلئے احتجاجی مظاہرہ
مہجوئی عوام اپنے حق کیلئے احتجاجی مظاہرے میں شریک ہے

عوام نے چارٹر آف ڈیمانڈ پر عملدرآمد کیلئے واپڈا چاہیز اور ضلعی انتظامیہ کو تین دن کا ٹائم دے دیا آج ہزاروں لوگوں کی شرکت نے یہ ثابت کر دیا کہ عوام کس طرف کھڑی ہے ۔۔

مزید یہ بھی پڑھیں:ایوی جین-زی الیکٹرک سکوٹر پاکستان میں متعارف،قیمت کیا ہے؟

احتجاجی مظاہرے سے متاثرین نیلم جہلم پراجیکٹ سی ٹو جوائنٹ عوامی ایکشن کمیٹی کے کوآرڈینیٹر سید شجاعت کاظمی ممبر ضلع کونسل خالد مغل کور ممبر عوامی جوائنٹ ایکشن کمیٹی متاثرین نیلم جہلم پراجیکٹ سی ٹو سید تبریز کاظمی جبار مغل ر ڈی جی شبیر تنولی صابر مغل سید شبیر شاہ عرفان پراچہ راجہ واجد اعظم تنولی لیبر کے صدر ممتاز مغل نواز مغل الطاف شاہ اور دیگر نے خطاب کیا۔۔

مزید یہ بھی پڑھیں:عمران خان کوآنکھوں کے معائنے کے لیے اسپتال لے جایا گیا،عطا تارڑ

احتجاجی مظاہرے میں سید اعجاز کاظمی امتیاز کناری ریاض کناری خالد پراچہ جاوید مغل کلیم خان رانا ظفر اشتیاق اعوان فہد کول نزیر مغل ابرار مغل ضمیر مغل فرحت مغل آصف کاظمی رفاقت کاظمی ثاقب کاظمی شفاعت کاظمی چوہدری عزیر اور دیگر آرگنائزر کمیٹی میں شامل تھے ۔

احتجاجی مظاہرے میں خطاب کرتے ہوئے مقررین کا کہنا تھا کہ اگر حکومت آزادکشمیر نے ہمارے مطالبات منظور نہ کئے اور ہمارے مطالبات کا نوٹس نہ لیا تو پھر دما دم مست قلندر ہوگا۔ جس کی تمام تر زمہ داری آزادکشمیر حکومت ، انتظامیہ،اور محکمہ برقیات پرعائد ہوگی۔

مزید یہ بھی پڑھیں:ملک کےبالائی علاقوں میں شدید برفباری، شاہراہیں بحالی کا کام جاری

عوام علاقہ کی کثر تعداد میں شرکت اور چارٹر آف ڈیمانڈ پر عملدرآمد کیلئے نعرہ بازی۔ مقررین نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جب ہم چاہیں گے تو پروجیکٹ لگے گا اور جب ہم چا ہیں گے تو یہ پروجیکٹ بند ہوگا ۔

Scroll to Top