اسپین (کشمیر ڈیجیٹل)اسپین حکومت نے 5 لاکھ غیرملکی تارکین وطن کو قانونی حیثیت دینے کا فیصلہ کیا ہے۔
غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق ہسپانوی وزیر برائے مائیگریشن ایلماسیز نے کہا ہے کہ 5 لاکھ غیرقانونی رہائش پذیرغیر ملکی تارکین وطن کو قانونی حیثیت دی جائے گی۔
مزید یہ بھی پڑھیں:ڈاکٹرعرفان اشرف ساتھیوں سمیت مسلم کانفرنس میں شامل
ان کا کہنا تھا کہ اس فیصلے سے مستفید ہونے والے افراد ملک کے کسی بھی حصے میں اور کسی بھی شعبے میں کام کر سکیں گے ،
مزید یہ بھی پڑھیں:پی ٹی اے کا 6 ماہ تک سم استعمال نہ کرنے پر بند کرنے کا اعلان
وہ افراد فائدہ اٹھا سکیں گے جو کم از کم 5 ماہ سےزائدعرصہ سے اسپین میں کام کررہے ہیں یا رہائش پذیر ہیں۔
مزید یہ بھی پڑھیں:آزادکشمیر:طوفانی برفباری، ایک اور مکان زمین بوس، متعدد ٹرانسفارمر جل گئے
درخواست دینے والوں کا مجرمانہ ریکارڈ صاف ہونا ضروری، یہ فیصلہ ان کے ان بچوں پر بھی لاگو ہو گا جو پہلے ہی اسپین میں رہائش پذیر ہیں۔
مزید یہ بھی پڑھیں:کشمیر بھارت کا حصہ تھا نہ کبھی ہوگا،پاکستان کاکرارا جواب،بھارتی مندوب فرار
درخواستیں جمع کرانے کا عمل اپریل میں شروع ہونے کا امکان ہےاور جون کے آخر تک جاری رہے گا۔
مزید یہ بھی پڑھیں:شدید بارش اور برفباری کے باعث وزیر مواصلات نےمحکمہ شاہرات کو ہائی الرٹ کر دیا
خبرایجنسی کے مطابق اس منصوبے کو ایک سرکاری فرمان کے ذریعے نافذ کیا جائے گا، جس کے لیے پارلیمنٹ کی منظوری ضروری نہیں ہو گی، کیونکہ سوشلسٹ قیادت والی اتحادی حکومت کے پاس وہاں اکثریت نہیں۔




