جنیوا(کشمیر ڈیجیٹل) پاکستان کے فرسٹ سیکرٹری ذوالفقارعلی نےاقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں قانون کی حکمرانی کے حوالے سے مباحثہ میں بھارتی نمائندے کے ریمارکس پر جواب دیتے ہوئے کہا کہ جموں و کشمیر کبھی بھی بھارت کا حصہ نہیں رہا اور نہ ہی کبھی ہوگا۔
اقوام متحدہ میں پاکستان کے فرسٹ سیکرٹری ذوالفقارعلی نے کہا کہ پاکستان کیخلاف من گھڑت، مضحکہ خیزالزامات عائد کرنا بھارت کا پرانا حربہ ہے۔
مزید یہ بھی پڑھیں:رمضان پیکیج :حکومت کا مستحقین کو 10ہزار روپے دینے کا اعلان
فرسٹ سیکرٹری ذوالفقارعلی کا کہنا تھا کہ بھارتی الزامات کا مقصد جموں وکشمیر پر بھارتی غیرقانونی قبضے سے توجہ ہٹانا ہے، جموں و کشمیر کبھی بھی بھارت کا حصہ نہیں رہا اور نہ ہی کبھی ہوگا۔
فرسٹ سیکرٹری ذوالفقارعلی نے کہا کہ اقوام متحدہ سلامتی کونسل کی قراردادوں کے مطابق جموں و کشمیرمتنازعہ علاقہ ہے۔
مزید یہ بھی پڑھیں:نئے کرنسی نوٹس کی تیاری آخری مرحلے میں داخل ہو چکی ہے: اسٹیٹ بینک
جموں و کشمیرمتنازعہ علاقہ ہے جس کا حتمی حل ابھی باقی ہے، کشمیر کے تنازعے کو خود بھارت اقوام متحدہ میں لے کر آیا تھا۔
مزید یہ بھی پڑھیں:مظفرآباد پولیس کی اغواء، ڈکیتی اور بلیک میلنگ میں ملوث منظم گینگ کیخلاف کامیاب کاروائی
فرسٹ سیکرٹری ذوالفقارعلی کا مزید کہنا تھا کہ بھارت بین الاقوامی ذمہ داریوں کی تکمیل سے ہٹ دھرمی سےانکار کر رہا ہے۔
مزید یہ بھی پڑھیں:درآمدی گاڑیوں پر ڈیوٹی اور ٹیکسوں کے تعین سےمتعلق ایف بی آر کا اہم فیصلہ
فرسٹ سیکرٹری ذوالفقارعلی کا کہنا تھا کہ بھارت بین الاقوامی قانون،سلامتی کونسل کی قراردادوں کی مسلسل خلاف ورزی کا مرتکب ہے، یہ سلامتی کونسل کے تقدس کی توہین ہےجسکی سخت ترین الفاظ میں مذمت کی جانی چاہیے۔




