پی ٹی اے کا 6 ماہ تک سم استعمال نہ کرنے پر بند کرنے کا اعلان

اسلام آباد(کشمیر ڈیجیٹل) پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی نے موبائل صارفین کو خبردار کرتے ہوئے کہا کہ اگر کسی موبائل سم کو مسلسل 6 ماہ تک استعمال میں نہ لائی گئی تو متعلقہ ٹیلی کام آپریٹر اسے بند کرنے کا اختیار رکھتا ہے۔

مزید یہ بھی پڑھیں:بنگلہ دیش کا انڈین اکنامک زون منصوبہ منسوخ کرنے کا اعلان

پی ٹی اے کے مطابق وہ سمز جن پر 180 دن تک کال، ایس ایم ایس یا انٹرنیٹ استعمال کا کوئی ریکارڈ موجود نہ ہو۔ انہیں غیر فعال تصور کیا جائے گا۔

پی ٹی اے کا کہنا تھا کہ ایسی سمز بند کئے جانے کے بعد ان نمبرز کو کسی دوسرے صارف کو دوبارہ جاری کیا جا سکتا ہے۔

مزید یہ بھی پڑھیں:عدالت کاعمران خان اور بشریٰ بی بی کو گرفتار نہ کرنےکا حکم

اتھارٹی نے واضح کیا کہ ایک بار موبائل نمبر نئے صارف کے نام پر جاری ہو جانے کے بعد سابق صارف کا اس نمبر پر کسی قسم کا قانونی حق یا دعویٰ باقی نہیں رہتا۔

حکام کے مطابق اگر کوئی صارف کسی مجبوری یا وجہ کے باعث عارضی طور پر اپنی سم استعمال نہیں کر پا رہا تو وہ متعلقہ ٹیلی کام آپریٹر کو تحریری درخواست یا ای میل کے ذریعے مخصوص مدت کیلئے نمبر محفوظ رکھنے کی درخواست دے سکتا ہے۔

مزید یہ بھی پڑھیں:نئے کرنسی نوٹس کی تیاری آخری مرحلے میں داخل ہو چکی ہے: اسٹیٹ بینک

پی ٹی اے نے صارفین کو مشورہ دیا کہ کسی بھی ممکنہ پریشانی سے بچنےکیلئے اپنی موبائل سمز کا باقاعدہ اور ذمہ داری کے ساتھ استعمال جاری رکھیں۔

Scroll to Top