آزادکشمیرحکومت کا عام تعطیلات کا نوٹیفکیشن جاری

مظفرآباد(کشمیر ڈیجیٹل)حکومت آزادکشمیر نے کیلنڈر سال 2026 کیلئے آزاد جموں و کشمیر میں منائی جانے والی 20عام تعطیلات کا نوٹیفکیشن جاری کردیا ۔

یوم یکجہتی کشمیر پانچ فروری، یوم پاکستان پیر 23 مارچ، عید الفطر ہفتہ ، اتوار ، پیر ، یوم مزدور ، جمعۃ المبارک، یکم مئی ، یوم مزدور، 28 مئی یوم تکبیر، جمعرات، عید الاضحی دس ذوالحجہ ، بدھ ، جمعرات ، جمعہ، چار مئی 2026 ،، عاشورہ نو دس محرم الحرام، بروز بدھ ، اور جمعرات ،

مزید یہ بھی پڑھیں:اسپین: 5 لاکھ غیر ملکی تارکین وطن کو قانونی حیثیت دینے کا فیصلہ

یوم شہدائے کشمیر بروز پیر ۔۔13 جولائی 2026 یوم الحاق پاکستان بروز اتوار، غازی ملت سردار ابراہیم خان کا یوم وفات، بروز جمعۃ 31 جولائی 2026 کو تعطیل ہوگی۔

نوٹیفکیشن کے مطابق یوم پاکستان ، جشن یوم آزادی پاکستان بروز جمعۃ المبارک ،14 اگست 2026 ،عید میلاد النبی بارہ ربیع الاول بروز منگل ۔ 25 اگست 2026 کو ہوگا۔۔

مزید یہ بھی پڑھیں:آزادکشمیر:طوفانی برفباری، ایک اور مکان زمین بوس، متعدد ٹرانسفارمر جل گئے

سرکاری نوٹیفکیشن کے مطابق یوم تاسیس آزاد حکومت ریاست جموں وکشمیر بروز ہفتہ 24 اکتوبر 2026 کو تعطیلات ہونگی۔

یوم استقامت اور عزم تعمیر نو جمعرات 8 اکتوبر ، یوم تاسیس آزادکشمیر بروز ہفتہ 24 اکتوبر 2026 ، یوم شہدائے جموں ، بروز جمعرات 6 نومبر ، یوم اقبال ، 9 نومبر 2026 شامل ہیں  گیارہ نومبر کو تعطیلات ہوگی۔

مزید یہ بھی پڑھیں:بنگلہ دیش کا انڈین اکنامک زون منصوبہ منسوخ کرنے کا اعلان

یوم شہادت کیپٹن حسین خان شہید اور بابائے پونچھ خان محمد خان بروز بدھ ، ضلع پونچھ اور سدھنوتی کیلئے مقامی تعطیلات ہونگی ۔

قائد ملت رئیس الاحرار چوہدری غلام عباس کی برسی بروز جمعہ 18 دسمبر 2026 ، یوم قائداعظم بروز جمعہ 25 دسمبر 2026 کو تعطیلات ہونگی ۔

مزید یہ بھی پڑھیں:آزادکشمیر:طوفانی برفباری، ایک اور مکان زمین بوس، متعدد ٹرانسفارمر جل گئے

کرسمس کے بعد کا دن بروزہفتہ 26 دسمبر صرف مسیحی برادری کیلئے ۔ عیدین کی تعطیلات چاند سے مشروط ہونگی، جن کیلئے اگر ضرورت پڑی تو علیحدہ نوٹیفکیشن جاری کیا جائے گا۔

Scroll to Top