بنگلہ دیش کا انڈین اکنامک زون منصوبہ منسوخ کرنے کا اعلان

ڈھاکہ (کشمیر ڈیجیٹل)بنگلہ دیشی حکومت نے بھارت کو ایک اور جھٹکا دیدیا، چٹاگانگ میں انڈین اکنامک زون منصوبہ منسوخ کرنے کا اعلان کردیا۔

بنگلہ دیشی حکومت نے اعلان کیا کہ اب انڈین اکنامک زون کی جگہ یہاں دفاعی صنعتی پارک بنانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

مزید یہ بھی پڑھیں:جموں و کشمیر کبھی بھی بھارت کا حصہ تھا نہ کبھی ہوگا،پاکستان کا بھارت کو کرارا جواب

عالمی میڈیا کے مطابق بنگلہ دیش اکنامک زونز اتھارٹی (بی ای زیڈ اے ) کے ایگزیکٹو چیئرمین چوہدری عاشق محمود بن ہارون نے پیر کو ایک پریس کانفرنس میں بتایا کہ یہ فیصلہ پیر کو ڈھاکہ میں چیف ایڈوائزر محمد یونس کے دفتر میں بنگلہ دیش اکنامک زونز اتھارٹی کے گورننگ بورڈ کے اجلاس میں کیا گیا۔

مزید یہ بھی پڑھیں:شدید بارش اور برفباری کے باعث وزیر مواصلات نےمحکمہ شاہرات کو ہائی الرٹ کر دیا

چوہدری عاشق محمود نے وضاحت کی کہ چٹاگانگ میں بھارت کے مجوزہ انڈین اکنامک زون کے لیے زمین کا ایک بڑا رقبہ مختص کیا گیا تھا چونکہ اس منصوبے کو منسوخ کر دیا گیا، اس لیے زمین کو نئے دفاعی صنعتی پارک کے لیے استعمال کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔

مزید یہ بھی پڑھیں:اوورسیز پاکستانیوں کی جائیداد پر قبضے کی شکایات 7 دن میں حل ہوں گی: محسن نقوی

حالیہ عالمی تنازعات کا حوالہ دیتے ہوئے چوہدری عاشق محمود نے کہا کہ بعض اوقات جدید لڑاکا طیاروں کی کمی نہیں بلکہ بنیادی آلات کی کمی بڑے بحرانوں کا باعث بنتی ہے اس لیے اس طرح کے آلات کو مقامی طور پر تیار کرنے کی صلاحیت پیدا کرنا ضروری ہے۔

Scroll to Top