لاہور(کشمیر ڈیجیٹل)حکومت پنجاب نے رمضان المبارک میں پنجاب بھر کے مستحق خاندانوں میں فی کس 10 ہزار روپے تقسیم کرنے کا اعلان کر دیا ۔
مزید یہ بھی پڑھیں:درآمدی گاڑیوں پر ڈیوٹی اور ٹیکسوں کے تعین سےمتعلق ایف بی آر کا اہم فیصلہ
ذرائع کے مطابق مستحقین بینک آف پنجاب کی برانچ لیس بینکنگ ایجنٹس اور ون لنک نیٹ ورک سے منسلک کسی بھی اے ٹی ایم کے ذریعے 10 ہزار روپے کی خطیر رقم نکلوا سکیں گے۔
مزید یہ بھی پڑھیں:آزادکشمیر، بالائی علاقوں میں شدید برفباری، سڑکیں بند،الرٹ جاری
پنجاب حکومت کے رمضان پیکیج سے تقریباً ایک کروڑ افراد مستفید ہوں گے، پنجاب کے 42 لاکھ مستحق خاندانوں کو فی خاندان 10 ہزار روپے دیئے جائیں گے۔
پنجاب حکومت کی جانب سے 20 لاکھ سے زائد ‘نگہبان کارڈز’ جاری کئے جائیں گے، جن کے ذریعے مستحقین نقد رقم وصول کرسکیں گے ۔حال ہی میں حکومت پنجاب نے گھر گھر سروے کررکھا ہے
مزید یہ بھی پڑھیں:عدالت کاعمران خان اور بشریٰ بی بی کو گرفتار نہ کرنےکا حکم
نقد رقم وصولی کیساتھ اشیائے ضروریہ کی خریداری ممکن ہو گی۔ صوبے بھر میں کارڈز کو فعال بنانے کے لیے 136 مراکز قائم کیے جائیں گے۔
صوبے بھر میں کارڈز کی فعال سازی کے لیے 136 مراکز قائم کیے جائیں گے
وزیرِ اعلیٰ نے ہدایت کی ہے کہ ضلعی انتظامیہ خود گھر گھر جا کر مستحقین کو نگہبان کارڈز پہنچائے تاکہ عوام کو لائنوں میں نہ لگنا پڑے۔
اس کے علاوہ ہر تحصیل میں 8 “نگہبان دسترخوان” قائم کیے جائیں گے جہاں روزانہ 2,000 افراد کو باعزت طریقے سے افطاری کرائی جائے گی۔
صوبے کے 30 اضلاع میں 65 سہولت بازار فنکشنل رہیں گے، جبکہ دیگر مقامات پر عارضی اور ‘آن دی گو’ بازار لگائے جائیں گے۔
پورے عمل کی مانیٹرنگ کیلئے ایک “رمضان نگہبان ڈیش بورڈ” تیار کیا گیا ہے، حکام کارڈ ہولڈرز کو کال کر کے امداد کی وصولی کی تصدیق کریں گے تاکہ کسی بھی قسم کی بدعنوانی کا سدِباب ہو سکے۔
وزیرِ اعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا کہ رمضان المبارک میں کوئی بھی مستحق خاندان خود کو تنہا محسوس نہ کرے ہم دکھ سکھ میں غریب عوام کے ساتھ کھڑے ہیں۔




