اسلام آباد(کشمیر ڈیجیٹل) ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد میں 9 مئی سمیت دیگر 5 مقدمات کی سماعت ہوئی۔
سماعت کے دوران اسلام آباد ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ نے پولیس کو بانی پی ٹی آئی عمران خان اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کو گرفتاری کرنے سے روک دیا۔
مزید یہ بھی پڑھیں:آزادکشمیر، بالائی علاقوں میں شدید برفباری، سڑکیں بند،الرٹ جاری
ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج محمد افضل مجوکہ نے بانی پی ٹی آئی کیخلاف 9 مئی اور دیگر 5 کیسز کی سماعت کی۔
ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج محمد افضل مجوکہ نے بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کی ضمانت قبل از گرفتاری میں توسیع کر دی۔
مزید یہ بھی پڑھیں:شدید بارش اور برفباری کے باعث وزیر مواصلات نےمحکمہ شاہرات کو ہائی الرٹ کر دیا
ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج محمد افضل مجوکہ نےبانی پی ٹی آئی کو بذریعہ ویڈیو لنک عدالت میں پیش نہ کئے جانے پرنئے احکامات جاری کردیئے
ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج محمد افضل مجوکہ نے اگلی سماعت میں بانی پی ٹی آئی کو عدالت میں یا بذریعہ ویڈیو لنک پیش کرنے کی ہدایت کی۔
مزید یہ بھی پڑھیں:عوامی ایکشن کمیٹی کی کال پر اسیر رہنما یاسین ملک کی رہائی کے لیے ریلی نکالی گئی
بانی پی ٹی آئی کیخلاف 9 مئی، اقدام قتل، جعلی رسیدوں سمیت دیگر مقدمات جبکہ بشریٰ بی بی کیخلاف مبینہ جعلی رسیدیں جمع کروانے کا مقدمہ درج ہے۔
دوسری جانب اڈیالہ جیل کے قریب میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بیرسٹر گوہر خان کا مزید کہنا تھا کہ آج پاکستان ریورس میں چلا گیا ہے، مجھے بانی کی آنکھ میں انفیکشن کی بات میڈیا سے پتہ چلی ہے اگر ایسا کوئی معاملہ ہے تو یہ تشویش کی بات ہے۔
جب ملاقاتیں ہوں گی تو سیاست ہوگی پھر مختلف باتیں بھی جنم لیں گی، فیملی کی ملاقاتوں پر سیاست نہیں ہونی چاہیئے، پورا سسٹم جب ساکت ہو جائے عدلیہ کام نہ کرے تو عوام باہر نکلے گی، یہ وہ ملک نہیں جس کی لوگوں نے خواہش کی تھی۔




