بنگلہ دیش

ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ سے اخراج،آئی سی سی کا فیصلہ قبول کرتے ہیں،بنگلہ دیش

ڈھاکا : بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ (بی سی بی) نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ سے متعلق انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کے فیصلے کو باضابطہ طور پر قبول کر لیا ہے ۔

آئی سی سی نے سکیورٹی خدشات کی بنیاد پر بھارت میں میچز کھیلنے سے انکاربارے بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ کے مؤقف کو تسلیم کرنے سے انکار کر دیا تھا، جس کے بعد معاملہ سنگین صورت اختیار کر گیا تھا ۔

آئی سی سی کے فیصلے کے فوری بعد بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ نے ایک ہنگامی اجلاس طلب کیا، جس میں اعلیٰ حکام اور متعلقہ عہدیداران نے شرکت کی ۔

اجلاس میں تفصیلی غور و خوض کے بعد یہ فیصلہ کیا گیا کہ آئی سی سی کے فیصلے کو تسلیم کرتے ہوئے معاملے کو مزید طول نہیں دیا جائے گا ۔

مزید یہ بھی پڑھیں:بنگلادیش ٹی 20 ورلڈکپ سے باہر،اسکاٹ لینڈ کو شامل کرنے کا اعلان

اجلاس کے شرکا کا کہنا تھا کہ عالمی کرکٹ کے مفاد اور ادارہ جاتی تعلقات کو مدنظر رکھتے ہوئے تنازعے سے گریز بہتر راستہ ہے ۔

ذرائع کے مطابق بی سی بی اس معاملے پر کسی قانونی یا سفارتی محاذ آرائی میں الجھنے کے بجائے مستقبل کی منصوبہ بندی پر توجہ مرکوز رکھنا چاہتا ہے ۔

بورڈ حکام کا خیال ہے کہ آئی سی سی سے اختلافات بڑھانے سے نہ صرف بنگلہ دیشی کرکٹ کو نقصان پہنچ سکتا ہے بلکہ عالمی سطح پر اس کی ساکھ بھی متاثر ہو سکتی ہے ۔

آئی سی سی نے آج باضابطہ اعلان کرتے ہوئے واضح کیا کہ بھارت میں میچز کھیلنے سے انکار کے باعث بنگلہ دیش کو ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ سے باہر کر دیا گیا ہے ۔

مزید یہ بھی پڑھیں:آئی سی سی کی نئی رینکنگ جاری،ویرات کوہلی کی طویل بادشاہت ختم

اس کی جگہ اسکاٹ لینڈ کو ایونٹ میں شامل کر لیا گیا ہے۔ آئی سی سی کے مطابق ٹورنامنٹ کے شیڈول اور انتظامات کو بروقت مکمل کرنے کیلئے یہ فیصلہ ناگزیر تھا ۔

Scroll to Top