آئی سی سی نے پلیئرز کی تازہ رینکنگ جاری کر دی ہے، جس کے مطابق ون ڈے بیٹرز میں بڑی تبدیلی سامنے آ گئی ہے۔
نیوزی لینڈ کے ڈیرل مچل نے بھارت کے ویرات کوہلی سے پہلی پوزیشن چھین لی اور وہ ون ڈے کے نمبر ون بیٹر بن گئے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: ٹی 20ورلڈ کپ وینیو تنازع،آئی سی سی کے فیصلے پر بنگلادیش کرکٹ بورڈ کا ردعمل آگیا
نئی رینکنگ میں ویرات کوہلی دوسرے نمبر پر چلے گئے جبکہ افغانستان کے ابراہیم زدران تیسری پوزیشن پر آ گئے ہیں۔ بھارتی کپتان روہت شرما چوتھے نمبر پر موجود ہیں۔ پاکستان کے بابر اعظم کی چھٹی پوزیشن برقرار ہے۔
دیگر پاکستانی کھلاڑیوں میں سلمان آغا نے ایک درجہ ترقی کے بعد 16ویں پوزیشن حاصل کر لی، محمد رضوان 23ویں اور فخر زمان 27ویں نمبر پر موجود ہیں۔
ٹی 20بولرز کی رینکنگ میں بھارت کے ورون چکروتی بدستور پہلے نمبر پر ہیں، جبکہ افغانستان کے راشد خان دو درجے ترقی کے بعد دوسرے نمبر پر آ گئے ہیں۔ پاکستان کے اسپنر ابرار احمد کی پانچویں پوزیشن برقرار ہے۔
یہ بھی پڑھیں:بابر اعظم اور اسٹیو اسمتھ کے آن فیلڈ تنازع پر ہنریکس کا اہم انکشاف
ٹی 20بیٹرز میں بھارت کے ابھیشیک شرما پہلی پوزیشن پر موجود ہیں، جبکہ پاکستان کے صاحبزادہ فرحان کی پانچویں پوزیشن برقرار ہے۔




